بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 828
وعنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان إذا رفأ إنسانا، إذا تزوج، قال: «بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير» . رواه أحمد والأربعة، وصححه الترمذي وابن خزيمة وابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو دیکھتے کہ اس نے شادی کی ہے تو فرماتے ” «بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير» اللہ تعالیٰ تجھے برکت عطا فرمائے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی و خیر پر جمع رکھے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 828]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ» تھے – «إِذَا رَفَّأَ» جب مبارکباد دیتے – «إِنْسَانًا» کسی انسان کو – «إِذَا تَزَوَّجَ» جب وہ شادی کرتا – «قَالَ» (تو) فرماتے: – «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ» اللہ تمہارے لیے برکت دے – «وَبَارَكَ عَلَيْكَ» اور تم پر برکت نازل کرے – «وَجَمَعَ» اور جمع رکھے – «بَيْنَكُمَا» تم دونوں کو – «فِي خَيْرٍ» بھلائی میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: ”بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ“ (اللہ تمہارے لیے برکت دے، تم پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی میں اکٹھا رکھے)۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 828]
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: ”بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ“ (اللہ تمہارے لیے برکت دے، تم پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی میں اکٹھا رکھے)۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب ما يقال للمتزوج، حديث:2130، والترمذي، النكاح، حديث:1091، وابن ماجه، النكاح، حديث:1905، والنسائي في الكبرٰي:6 /73، حديث:10089، وأحمد:2 /381، وابن حبان (الإحسان):6 /142، حديث:4041، وابن خزيمة: لم أجده.»
الحكم على الحديث:
صحيح
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1091
| بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في الخير |
سنن أبي داود |
2130
| بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير |
سنن ابن ماجه |
1905
| بارك الله لكم وبارك عليكم وجمع بينكما في خير |
بلوغ المرام |
828
| بارك الله لك ، وبارك عليك ، وجمع بينكما في خير |
Bulughul Maram Hadith 828 in Urdu