مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10 ذوالحجہ کو رمی، قربانی، حجامت اور طوافِ زیارت کی ترتیب کا بیان
حدیث نمبر: 343
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوِْل اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّهٗ قِیْلَ لَهٗ فِی الذَّبْحِ، وَالْحَلَقِ، وَالرَّمْیِ فِی التَّقْدِیْمِ وَالتَّاخِیْرِ، فَقَالَ: لَاحَرَجَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے (حج کے موقع پر) قربانی کرنے، بال منڈوانے اور رمی جمار میں تقدیم و تاخیر کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب من حلق قبل النحر الخ، رقم: 1306 . سنن ابوداود، رقم: 1983 . سنن ترمذي، رقم: 916 . سنن ابن ماجه، رقم: 3050 . مسند احمد: 310/1 . سنن كبريٰ بيهقي: 446/2»
Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 343 in Urdu