🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10 ذوالحجہ کو رمی، قربانی، حجامت اور طوافِ زیارت کی ترتیب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 343
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوِْل اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّهٗ قِیْلَ لَهٗ فِی الذَّبْحِ، وَالْحَلَقِ، وَالرَّمْیِ فِی التَّقْدِیْمِ وَالتَّاخِیْرِ، فَقَالَ: لَاحَرَجَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے (حج کے موقع پر) قربانی کرنے، بال منڈوانے اور رمی جمار میں تقدیم و تاخیر کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب من حلق قبل النحر الخ، رقم: 1306 . سنن ابوداود، رقم: 1983 . سنن ترمذي، رقم: 916 . سنن ابن ماجه، رقم: 3050 . مسند احمد: 310/1 . سنن كبريٰ بيهقي: 446/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 344
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدٌ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّ سَائِلًا سَأَلَهٗ فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ اَنْ اَذْبَحَ، قَالَ: اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ، فَقَالَ: طُفْتُ قَبْلَ اَنْ اَرْمِیَ، فَقَالَ: اِرْمِ وَلَا حَرَجَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ کسی سوال کرنے والے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اس نے کہا: میں نے قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے سر کے بال مونڈھ لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذبح کر لو، کوئی حرج نہیں۔ اس نے کہا: میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اب) رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق قبل الذبح، رقم: 1721. سنن ابي داود، رقم: 1983. سنن نسائي، رقم: 3067. سنن ابن ماجة، رقم: 3050»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں