الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
504. بَابُ مَنْ قَالَ: مَنْ ذَا؟ فَقَالَ: أَنَا
جس نے کون ہے کے جواب میں کہا: میں
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: ”مَنْ ذَا؟“ فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: ”أَنَا، أَنَا؟“، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں؟“ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جواب ناپسند فرمایا۔ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 625 و أبوداؤد: 5187 و الترمذي: 2711 و النسائي فى الكبرىٰ: 10087 و مسلم: 2155 و ابن ماجه: 3709»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Al Adab al Mufrad Hadith 1086 in Urdu