🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
620. بَابُ مَنِ امْتَخَطَ فِي ثَوْبِهِ
کپڑے سے ناک کی رینٹ صاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1283
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ تَمَخَّطَ فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ قَالَ‏:‏ بَخٍ بَخٍ، أَبُو هُرَيْرَةَ يَتَمَخَّطُ فِي الْكَتَّانِ، رَأَيْتُنِي أُصْرَعُ بَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَالْمِنْبَرِ، يَقُولُ النَّاسُ‏:‏ مَجْنُونٌ، وَمَا بِي إِلا الْجُوعُ‏.‏
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کپڑے سے ناک صاف کیا، پھر فرمایا: واہ واہ ابو ہریرہ السی کے بنے ہوئے کپڑے سے ناک صاف کرتا ہے۔ میں نے خود کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے اور منبر کے درمیان (بھوک کی وجہ سے) غشی کی حالت میں دیکھا ہے، لوگ (دیکھ کر) کہتے تھے: وہ دیوانہ ہے، حالانکہ مجھے بھوک کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا تھا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1283]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاعتصام بالكتاب و السنة: 7324 و الترمذي: 2367»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 1283 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1283
فوائد ومسائل:
(۱)بوقت ضرورت کپڑے سے ناک کی رینٹ یا تھوک وغیرہ صاف کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے دھو کر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس سے ٹشو کے استعمال کا جواز بھی معلوم ہوا۔
(۲) صحابہ کرام مال ودولت کی فراوانی کے بعد بھی اپنی آخرت کو نہیں بھولے۔ وہ کردار کے سچے تھے۔ ان میں دنیا داروں جیسا تکلف ہرگز نہ تھا۔ وہ اپنی سابقہ حالت پر ذرا نہ شرماتے بلکہ فقر پر فخر کرتے تھے۔ آج کل اگر کسی کے پاس پیسہ آجائے تو لوگ یہ باور کراتے ہیں کہ وہ شروع سے امیر ہی تھے۔
(۳) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کو یاد کرنے کے لیے آپ کے دروازے پر بیٹھے رہتے تاکہ کوئی ارشاد نبوی یاد کرنے سے رہ نہ جائے ورنہ آپ بھی کما کر کھاسکتے تھے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1283]

Al Adab al Mufrad Hadith 1283 in Urdu