Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. باب المزاح مع الصبي
بچے کے ساتھ مذاق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 269
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُخَالِطُنَا، حَتَّى يَقُولَ لأَخٍ لِي صَغِيرٍ‏:‏ ”يَا أَبَا عُمَيْرٍ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ‏؟‏‏.‏“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ گھل مل جاتے تھے حتی کہ میرے ایک چھوٹے بھائی سے فرماتے: اے ابو عمیر! تیری چڑیا نے کیا کیا؟۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 269]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب الانبساط إلى الناس: 6129 و مسلم: 2150 و أبوداؤد: 4969 و الترمذي: 1989 و ابن ماجة: 3720»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 269 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 269
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کے ساتھ دل لگی کرنے میں کوئی عار نہیں اور یہ کام خلاف مروت نہیں بلکہ یہ تواضع اور انکساری ہے۔
(۲) بچپن میں کنیت رکھنا جائز ہے جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے مادری بھائی کی کنیت ابو عمیر تھی اور آپ نے اسے اسی کنیت سے پکارا۔
(۳) پرندے وغیرہ پالنا اور بچوں کا ان کے ساتھ کھیلنا جائز ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ان کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے اور انہیں اذیت نہ دی جائے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 269]