Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
247. باب ما يعمل الرجل فى بيته
آدمی اپنے گھر میں کیا کام کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا‏:‏ مَاذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ‏؟‏ قَالَتْ‏:‏ كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، يَفْلِي ثَوْبَهُ، وَيَحْلِبُ شَاتَهُ‏.‏
عمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی انسانوں میں سے ایک انسان تھے۔ اپنے کپڑوں سے جوئیں وغیرہ نکالتے، اور اپنی بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي فى الشمائل: 342 و أحمد: 26194 و أبويعلى: 4853 و ابن حبان: 5675 - انظر الصحيحة: 671»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 541 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 541
فوائد ومسائل:
ان تمام احادیث سے معلوم ہوا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہایت اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے اور تواضع و انکساری آپ کا وصف خاص تھا۔ دنیا کے حکمرانوں والا تکبر آپ کے قریب بھی نہ گزرا تھا۔ آپ اپنے گھریلو کام کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 541]