🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
254. بَابُ التَّجَارِبِ
تجربوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ زَحْرٍ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ‏:‏ لاَ حَلِيمَ إِلاَّ ذُو عَثْرَةٍ، وَلاَ حَكِيمَ إِلاَّ ذُو تَجْرِبَةٍ‏.‏ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹھوکریں کھانے والا ہی بردبار ہوتا ہے اور تجربے والا ہی دانا ہوتا ہے۔ ایک دوسری سند سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بھی بیان فرمایا ہے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الترمذي، كتاب البر و الصلة: 2033 - انظر الضعيفة: 5646»
قال الشيخ الألباني: ضعيف


الادب المفرد کی حدیث نمبر 565 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 565
فوائد ومسائل:
اس روایت کی دونوں سندیں ضعیف ہیں۔ پہلی روایت کی سند میں عبیداللہ بن زمر ضعیف ہے اور دوسری میں دراج راوی ہے جو ابو الہیثم سے بیان کرے تو ضعیف سمجھا جاتا ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 565]

Al Adab al Mufrad Hadith 565 in Urdu