🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
329. بَابُ الْمَجَرَّةِ
مجرّہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ سَأَلَ ابْنُ الْكَوَّاء عَلِيًّا عَنِ الْمَجَرَّةِ، قَالَ‏:‏ هُوَ شَرَجُ السَّمَاءِ، وَمِنْهَا فُتِحَتِ السَّمَاءُ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ‏.‏
ابو طفیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن الکواء نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مجرہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: وہ آسمان کا درہ ہے، اسی درے سے (قوم نوح پر) زور سے برسنے والے پانی کے ساتھ آسمان کھول دیا گیا۔ [الادب المفرد/كتاب الأقوال/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابوالشيخ فى العظمة: 790»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 766 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 766
فوائد ومسائل:
مجرہ وہ سفیدی ہے جو آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کے دونوں جانب روشنی ہوتی ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 766]

Al Adab al Mufrad Hadith 766 in Urdu