🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. بَابُ لَا يَقُلْ‏:‏ خَبُثَتْ نَفْسِي
یہ نہ کہو: میرا نفس خبیث ہو گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 809
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ‏:‏ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ‏:‏ لَقِسَتْ نَفْسِي‏.‏“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس بگڑ گیا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب الأقوال/حدیث: 809]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6179 و مسلم: 2250 و أبوداؤد: 4979»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 809 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 809
فوائد ومسائل:
خبث اور لقس اگرچہ ہم معنی ہیں لیکن لفظ خبیث کی ظاہری قباحت کی وجہ سے آپ نے اس کا استعمال ناپسند فرمایا۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 809]

Al Adab al Mufrad Hadith 809 in Urdu