🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب فى فضل شهر رمضان:
رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1813
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ، فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ، وَصُفِّدَتْ الشَّيَاطِينُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1813]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1816] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1899] ، [مسلم 1079] ، [ابن حبان 3434] ، [ترمذي 682] ، [نسائي 2101، 2102] ، [ابن ماجه 1644]
وضاحت: (تشریح حدیث 1812)
اس حدیث میں ہے: آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، مسند احمد میں ہے: جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جنت، جہنم و آسمان کے دروازوں کا ذکر حقیقت ہے، مجاز نہیں، اور جنت یا آسمان کے دروازے کھلنا روزے داروں کے لئے بشارت اور جہنم کے دروازے بند ہونا ان کے لئے خوشخبری ہے، مقصود اس سے مؤمنین کو اعمالِ صالحہ پر اُبھارنا اور رمضان المبارک کی خیرات و برکات سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے، اور جو مؤمن توحید و اخلاص اور عملِ صالح کے ساتھ اس ماہِ مکرم میں اللہ کو پیارا ہو جائے وہ ان کھلے ہوئے دروازوں سے سیدھا اللہ کے رحم و کرم سے جنّت کا حقدار ہوگا، اور اسی کے لئے جہنم کے دروازے بند ہوں گے، کافر و منافق، عاصی و مجرم کے لئے نہیں، شیاطین قید کئے جانے اور زنجیروں میں جکڑ دیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ غیر رمضان میں جس طرح عام مسلمان پر قابو پا لیتے ہیں رمضان میں قابو نہیں کر پاتے، اسی لئے دیکھا جاتا ہے کہ رمضان میں نماز پڑھنے، تلاوت کرنے، تراویح پڑھنے اور صدقہ و خیرات و عملِ صالح کرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
«(هذا ما عندي واللّٰه أعلم و علمه أتم)» ۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥مالك بن أبي عامر الأصبحي، أبو محمد، أبو أنس
Newمالك بن أبي عامر الأصبحي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥نافع بن مالك التيمي، أبو سهيل
Newنافع بن مالك التيمي ← مالك بن أبي عامر الأصبحي
ثقة
👤←👥إسماعيل بن جعفر الأنصاري، أبو إسحاق
Newإسماعيل بن جعفر الأنصاري ← نافع بن مالك التيمي
ثقة
👤←👥سليمان بن داود العتكي، أبو الربيع
Newسليمان بن داود العتكي ← إسماعيل بن جعفر الأنصاري
ثقة
Sunan Darmi Hadith 1813 in Urdu