🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب الاضطباع فى الرمل:
طواف قدوم میں رمل کے ساتھ اضطباع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1881
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ هُوَ ابْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،"أَنَّهُ طَافَ مُضْطَبِعًا".
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کرتے ہوئے طواف کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1881]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج، [مكتبه الشامله نمبر: 1885] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے، لیکن متعدد طرق سے مروی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1883] ، [ترمذي 859] ، [ابن ماجه 2954] ، [أحمد 222/4] ، [البيهقي 79/5] ۔ نیز دیکھئے: [تلخيص الحبير 248/2] ، [نيل الأوطار 110/5]
وضاحت: (تشریح حدیث 1880)
اضطباع یہ ہے کہ احرام کی چادر کو دائیں کندھے کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لیں اور دایاں کندھا کھلا چھوڑ دیں تاکہ بازو نظر آئے، اور یہ بہادری اور شجاعت دکھانے کے لئے تھا لیکن سنّت بن گئی۔
واضح رہے کہ اضطباع بھی صرف طوافِ قدوم میں ہے اور شروع کے تین پیروں میں۔
امام دارمی رحمہ اللہ بھی شاید اسی کے قائل ہیں اس لئے باب باندھا: «الاضطباع فى الرمل» یعنی رمل کے ساتھ اضطباع کا باب، بہت سے لوگ احرام باندھنے کے وقت سے عمرہ پورا کرنے تک دایاں کندھا کھولے رکھتے ہیں حتی کہ نماز کے وقت بھی کندھے کو نہیں ڈھانکتے، تو ان کا یہ فعل خلافِ شرع ہے اور خلافِ سنّت بھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «خُذُوْا عَنِّيْ مَنَاسِكَكُمْ» مجھ سے آدابِ حج سیکھ لو۔
اسی طرح فرمایا: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ» جس طرح مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يعلى بن منية التميمي، أبو خالد، أبو صفوان، أبو خلفصحابي
👤←👥صفوان بن يعلى التميمي
Newصفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي
ثقة
👤←👥عبد الحميد بن جبير القرشي
Newعبد الحميد بن جبير القرشي ← صفوان بن يعلى التميمي
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عبد الحميد بن جبير القرشي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← ابن جريج المكي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري
ثقة