🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب فى صيد البحر:
سمندری شکار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2051
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:"بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ مِئَةٍ، فَأَصَابَنَا جُوعٌ حَتَّى أَتَيْنَا الْبَحْرَ وَقَدْ قَذَفَ دَابَّةً، فَأَكَلْنَا مِنْهَا حَتَّى ثَابَتْ أَجْسَامُنَا، فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلْعًا مِنْ أَضْلَاعِهَا فَوَضَعَهُ، ثُمَّ حَمَلَ أَطْوَلَ رَجُلٍ فِي الْجَيْشِ عَلَى أَعْظَمِ بَعِيرٍ فِي الْجَيْشِ فَمَرَّ تَحْتَهُ، هَذَا مَعْنَاهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سو کے لشکر کے ساتھ بھیجا اور ہمیں بھوک نے آ لیا (یعنی توشۂ راہ ختم ہو گیا)، ہم سمندر پر پہنچے تو اس نے اچانک ایک بڑا سا جانور لا پٹکا جس کو ہم نے خوب کھایا اور ہمارے جسم موٹے ہو گئے۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ (امیر لشکر) نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی کھڑی کی اور لشکر کے سب سے لمبے آدمی کو سب سے بڑے اونٹ پر بٹھایا وہ اس کے تلے سے نکل گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصيد/حدیث: 2051]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2055] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2483، 5493] ، [مسلم 1935] ، [نسائي 4363] ، [أبويعلی 1786] ، [ابن حبان 5259] ، [الحميدي 1278]
وضاحت: (تشریح حدیث 2050)
غالباً یہ وہیل مچھلی ہوگی جو بعض دفعہ اسّی فٹ سے سو فٹ تک طویل ہوتی ہے، جو آیاتِ الٰہیہ میں سے ایک عجیب مخلوق ہے۔
بخاری شریف (5492) میں ہے کہ وہ عنبر مچھلی تھی، اٹھارہ دن تک صرف تین سو افراد کا اسی مچھلی پر گزارہ کرنا یہ محض اللہ کی طرف سے تائیدِ غیبی تھی، اور یہ رجب 8ھ کا واقعہ ہے جس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے متعدد مقامات پر بڑی تفصیل سے ذکر کیا ہے۔
اس حدیث کو یہاں ذکر کرنے کا مقصد امام دارمی رحمہ اللہ کا یہ ہے کہ مچھلی مردہ بھی کھانا جائز ہے بشرطیکہ بیماری سے نہ مری ہو اور سڑی گلی نہ ہو، کیونکہ ایسی مچھلی صحتِ انسان کے لئے مضر ہے۔
بخاری شریف کی بعض روایات میں ہے کہ صحابہ کرام کو اس مردہ مچھلی کے کھانے میں تردد تھا اور جب وہ مدینہ منورہ واپس آئے تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس مچھلی میں سے کچھ باقی بچا ہو تو لاؤ (ہم بھی کھا لیں)۔
اس تائید و تقریر سے تمام افرادِ لشکر کی تسلی ہوگئی۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: دریا کے سب مردے درست ہیں خواہ خود بخود مر جائیں یا شکار سے مریں۔
مینڈک کے بارے میں اختلاف ہے۔
بعض علماء نے اسے بھی حلال کہا ہے۔
سمندر کے باقی جانوروں میں تین قول ہیں: ایک یہ کہ دریا کے کل جانور حلال ہیں۔
دوسرے یہ کہ مچھلی کے سوا کوئی حلال نہیں۔
تیسرے یہ کہ جو خشکی کے جانور ہیں ان کی شبیہ دریا میں بھی حلال ہے، جیسے گھوڑا، دریا کی بکری، ہرن۔
اور جو خشکی کے جانور حرام ہیں، ان کی شبیہ دریا میں بھی حرام ہے، جیسے دریائی کتا، دریائی سور (وحیدی۔
ابن ماجہ)۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد
Newعمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي
ثقة حافظ حجة
👤←👥زكريا بن عدي التيمي، أبو يحيى
Newزكريا بن عدي التيمي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة يحفظ
Sunan Darmi Hadith 2051 in Urdu