سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب الأكل بثلاث أصابع:
تین انگلیوں سے کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 2072
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَدَنِيِّ، عَنْ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَأْكُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ، وَلَا يَمْسَحُ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے اور اپنے ہاتھ چاٹنے سے پہلے صاف نہیں کرتے تھے۔ (یعنی صاف کرنے سے پہلے انہیں چاٹ لیتے تھے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2072]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2076] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032] ، [أبوداؤد 3848] ، [ابن حبان 5251] ۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032] ، [أبوداؤد 3848] ، [ابن حبان 5251] ۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن كعب الأنصاري ← كعب بن مالك الأنصاري