سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب الأكل بثلاث أصابع:
تین انگلیوں سے کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 2073
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَدَنِيِّ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ أَوْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ كَعْبٍ شَكَّ هِشَامٌ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ، فَإِذَا فَرَغَ، لَعِقَهَا"، وَأَشَارَ هِشَامٌ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ.
عبداللہ بن کعب یا عبدالرحمٰن بن کعب (شک ہشام بن عروہ کو ہوا) نے خبر دی، ان کے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھاتے تھے، جب کھانے سے فارغ ہوتے تو انہیں چاٹ لیتے۔ ہشام بن عروہ نے تین انگلیوں کی طرف اشارہ کر کے سمجھایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2073]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2077] »
اس روایت کی سند جید ہے اور عبدالله و عبدالرحمٰن دونوں سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں جو ثقات التابعين میں سے ہیں، اس حدیث کا حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔
اس روایت کی سند جید ہے اور عبدالله و عبدالرحمٰن دونوں سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں جو ثقات التابعين میں سے ہیں، اس حدیث کا حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2071 سے 2073)
ان احادیث سے تین انگلیوں سے کھانا، انہیں چاٹنا، اور پھر صاف کرنا، دھونا ثابت ہوا۔
جو لوگ انگلیاں چاٹنے کو خلافِ تہذیب کہیں وہ اتباعِ سنّت کی برکت، رزق کی قدر و قیمت اور شکرِ الٰہی سے محروم ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں بصیرت عطا کرے اور اتباعِ سنّت کی توفیق بخشے، آمین۔

الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن كعب الأنصاري ← كعب بن مالك الأنصاري