🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب فى فضل الثريد:
ثرید کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2106
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ، كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ کی فضیلت ساری عورتوں پر اس طرح ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2113] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3770] ، [مسلم 2446] ، [ترمذي 3887] ، [ابن ماجه 3281] ، [أبويعلی 3670] ، [ابن حبان 7113، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2105)
ثرید ایک قسم کا کھانا ہے جو گوشت، سبزی اور سوکھی روٹی سے بنایا جا تا ہے، بڑا لذید، زود ہضم اور فوائد و وٹامن سے بھر پور ہوتا ہے۔
عرب میں بہت مشہور اور کھانوں میں افضل مانا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے علم و فضل، ذہانت و شعور اور عقل مندی کی تعریف کی اور مثال دے کر فرمایا کہ جیسے کھانوں میں سب سے بہتر ثرید ہے عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔
حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے کہا: فضیلت سے مراد کثرتِ ثواب ہے، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر علم مراد ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سب سے افضل ہیں، اگر خاندانی شرافت مراد ہے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سب سے افضل ہیں۔
واللہ اعلم۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥عبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري، أبو طوالة
Newعبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥خالد بن عبد الله الطحان، أبو محمد، أبو الهيثم
Newخالد بن عبد الله الطحان ← عبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن عون السلمي، أبو عثمان
Newعمرو بن عون السلمي ← خالد بن عبد الله الطحان
ثقة ثبت