🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب في الْوَلِيمَةِ:
ولیمہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2105
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَهَذَا رَجُلٌ قَدْ تَبِعَنِي، فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ". قَالَ: فَأَذِنَ لَهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک صحابی نے جن کی کنیت ابوشعيب تھی اپنے ایک غلام سے کہا جو قصاب تھا کہ میرے لئے اتنا کھانا تیار کر دو جو پانچ اشخاص کے لئے کافی ہو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور چار ساتھیوں کو ساتھ آنے کی دعوت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اور صحابی بھی لگ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے چار آدمی کے ساتھ ہماری دعوت کی تھی اور یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ لگے چلے آئے ہیں یا تو ان کو بھی (کھانے کی) اجازت دے دو اور چاہو تو واپس کر سکتے ہو؟“ راوی نے کہا: انہوں نے اسے بھی (داخل ہونے اور کھانے کی) اجازت دیدی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2112] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5434] ، [مسلم 2037] ، [ابن حبان 5300] ، [ترمذي 1099]
وضاحت: (تشریح حدیث 2104)
یہ صحابی جو ساتھی بن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے آئے تھے ان کا نام معلوم نہ ہو سکا۔
اس حدیث میں سیدنا ابوشعيب رضی اللہ عنہ نے تعداد محدود کر دی تھی اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد شخص کے لئے اجازت طلب کی، یہ بھی ہمارے نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن اخلاق تھا کہ زبردستی کسی پر بوجھ نہ ڈالتے تھے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو «باب ما قيل فى اللحام والجزار» میں ذکر کیا ہے اور استدلال کیا ہے کہ قصاب (گوشت کاٹنے اور بیچنے) کا پیشہ جائز ہے، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مہمان کے ساتھ اگر کوئی شخص طفیلی چلا آوے تو اجازت طلب کی جائے اور صاحبِ خانہ کو اختیار ہے کہ کوئی ضرر نہ ہو تو اس کو اجازت دے یا رد کر دے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو مسعود البدريصحابي جليل
👤←👥شقيق بن سلمة
Newشقيق بن سلمة ← أبو مسعود البدري
ثقة
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← شقيق بن سلمة
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥سفيان الثوري
Newسفيان الثوري ← الأعمش
ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري
ثقة فاضل ، يقال : أخطأ في شيء من حديث سفيان ، وهو مقدم فيه مع ذلك عندهم على عبد الرزاق
Sunan Darmi Hadith 2105 in Urdu