Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب فى النقيع:
انگور کے شربت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2145
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَاهُ أَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَدْ خَرَجْنَا مِنْ حَيْثُ عَلِمْتَ، وَنَزَلْنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْ مَنْ قَدْ عَلِمْتَ، فَمَنْ وَلِيُّنَا؟ قَالَ:"اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا أَصْحَابَ كَرْمٍ وَخَمْرٍ، وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ الْخَمْرَ، فَمَا نَصْنَعُ بِالْكَرْمِ؟ قَالَ:"اصْنَعُوهُ زَبِيبًا". قَالُوا: فَمَا نَصْنَعُ بِالزَّبِيبِ؟ قَالَ: "انْقَعُوهُ فِي الشِّنَانِ، انْقَعُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ، وَاشْرَبُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ، وَانْقَعُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ، وَاشْرَبُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ، فَإِنَّهُ إِذَا أَتَى عَلَيْهِ الْعَصْرَانِ، كَانَ حِلًّا قَبْلَ أَنْ يَكُونَ خَمْرًا".
عبداللہ بن الدیلمی نے اپنے والد سے روایت کیا کہ ان کے والد نے یا ان کے قبیلہ کے کسی فرد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم جہاں سے نکل کر آئے ہیں اور کس کے پاس آئے ہیں آپ کو معلوم ہے، پس ہمارا ولی کون ہے؟ فرمایا: تمہارا ولی اللہ اور اس کا رسول ہے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم انگور اور شراب والے لوگ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام کر دیا ہے تو ہم سوکھے انگور (کشمش) کا کیا کریں؟ فرمایا: سکھا کر اس کی کشمش بنا لو، عرض کیا: اس کا ہم کیا کریں گے؟ فرمایا: چمڑے کے مشکیزے میں اس کو رکھو اور اس کا شربت دوپہر کو بنا کر، شام کو شربت بنا کر دوپہر کے کھانے میں پی لیا کرو اور جب دو بار اس پر عصر کی نماز کا وقت گزر جائے تو شراب بننے سے پہلے تک اس کو پی سکتے ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2145]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «محمد بن كثير المصيصي ضعيف وقد فصلنا القول فيه عند الحديث (6708) في " مسند الموصلي " ولكن تابعه عليه عدد من الثقات كما يتبين من مصادر التخريج. وهذا إسناد صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2154] »
اس حدیث میں محمد بن کثیر مصیصی ضعیف ہیں لیکن دوسرے طرق سے بھی یہ حدیث مروی ہے اور درجۂ صحت کو پہنچ جاتی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3710] ، [نسائي 5752] ، [طبراني 846، 851] ، [أحمد 332/4، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2144)
چمڑنے کے مشکیزے میں انگور کا شربت یا کشمش رکھنے سے جلدی تیزی نہیں آتی، لیکن مٹی کا مٹھورا یا گھڑا اگر ہر دن دھویا نہ جائے تو اس میں رکھے ہوئے شربت میں تیزی آ کر وہ جلدی نشہ آور ہو جاتا ہے، اسی طرح اگر کئی دن تک کھجور یا انگور کی نبیذ و شربت ایسے برتن میں رکھی رہے تو نشہ آور ہو جاتی ہے، اس لئے اس کے پینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی وقت تک ایسا شربت پیتے تھے جب تک کہ اس میں تیزی نہ آتی، اگر مزہ بدل جاتا یا بو بدل جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی نہ پیتے تھے۔
واللہ اعلم۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥فيروز الديلمي، أبو الضحاك، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن فيروز الديلمي، أبو بسر، أبو بشر
Newعبد الله بن فيروز الديلمي ← فيروز الديلمي
ثقة
👤←👥يحيى بن أبي عمرو السيباني، أبو زرعة
Newيحيى بن أبي عمرو السيباني ← عبد الله بن فيروز الديلمي
ثقة يرسل عن الصحابة
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← يحيى بن أبي عمرو السيباني
ثقة مأمون
👤←👥محمد بن كثير الثقفي، أبو يوسف
Newمحمد بن كثير الثقفي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
مقبول