علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب: أصدق الرؤيا بالأسحار :
سب سے سچا خواب سحر کے وقت کا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2183
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالْأَسْحَارِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ سچا وہ خواب ہے جو سحر کے وقت دیکھا جائے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرويا/حدیث: 2183]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2192] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اس کو [ترمذي 2275] ، [أبويعلی 1357] ، اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 6041]
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اس کو [ترمذي 2275] ، [أبويعلی 1357] ، اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 6041]
وضاحت: (تشریح حدیث 2182)
سحر رات کا آخری چھٹا حصہ ہے جو صبحِ صادق سے پہلے ہوتا ہے، اور یہ وقت نزولِ باری تعالیٰ، نزولِ رحمت و برکات اور عبادت و مناجات کا ہوتا ہے۔
اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے نیک و صالح بندوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اس وقت میں ایسی تاثیر ہے کہ نائمین بھی مستفید ہوتے ہیں اور ان کے خواب سچے ہوتے ہیں۔

الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 2183 in Urdu
سليمان بن عمرو الليثي ← أبو سعيد الخدري