🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب النهي عن النذر:
نذر کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2377
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: "إِنَّ النَّذْرَ لَا يَرُدُّ شَيْئًا، وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الشَّحِيحِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر کسی چیز کو لوٹا نہیں سکتی ہے، بس اس کے ذریعہ بخیل و کنجوس سے پیسہ نکل آتا ہے۔ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2377]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2385] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6608] ، [مسلم 1639] ، [أبوداؤد 3287] ، [نسائي 2810] ، [ابن ماجه 2122] ، [أبويعلی 237/11] ، [ابن حبان 4375]
وضاحت: (تشریح حدیث 2376)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر چیز پر قضاء و قدر حاوی ہے، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: «﴿إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ﴾ [القمر: 49] » لہٰذا نذر و منّت اس الٰہی فیصلے اور تقدیر کو نہ بدل سکتے ہیں نہ لوٹا سکتے ہیں، بس دل کا بہلاوہ ہوتا ہے، اور اس کی نذر سے بخیل کی جیب ہلکی ہو جاتی ہے، کیونکہ کنجوس آدمی بغیر مصیبت میں پڑے خرچ نہیں کرتا، جب آفت آتی ہے تو نذریں مانتا ہے، اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر سے منع کیا اور اس کو مکروہ جانا کیونکہ یہ بخلاء کا شعار ہے، سخی اور متقی تو بغیر نذر کے اللہ کی راہ میں ہمیشہ خرچ کرتا ہے۔
بعض علماء نے کہا: نذر سے ممانعت اس حال میں ہے کہ نذر ماننے والا یہ سمجھے کہ اس کی نذر کی وجہ سے تقدیر بدل جائے گی، یا جو آفت تقدیر میں ہے وہ ٹل جائے گی، اور اگر یہ اعتقاد و نیّت نہ ہو تو نذر مانی جا سکتی ہے۔
واللہ اعلم۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن مرة الهمداني
Newعبد الله بن مرة الهمداني ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥منصور بن المعتمر السلمي، أبو عتاب
Newمنصور بن المعتمر السلمي ← عبد الله بن مرة الهمداني
ثقة ثبت
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري، أبو عوانة
Newالوضاح بن عبد الله اليشكري ← منصور بن المعتمر السلمي
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن عون السلمي، أبو عثمان
Newعمرو بن عون السلمي ← الوضاح بن عبد الله اليشكري
ثقة ثبت
Sunan Darmi Hadith 2377 in Urdu