🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب أفضل الناس رجل ممسك برأس فرسه:
سب سے افضل وہ آدمی ہے جو اللہ کے راستے میں گھوڑے کی لگام تھامے رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2432
أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذؤِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ، فَقَالَ:"أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلَةً؟". قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: "رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ أَوْ قَالَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يُقْتَلَ". قَالَ: فَأُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ؟، فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"امْرُؤٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَعْتَزِلُ شُرُورَ النَّاسِ". قَالَ:"فَأُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ مَنْزِلَةً؟"، فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَلَا يُعْطِي بِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے گذرے جو بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو نہ بتلاؤں وہ شخص جو الله تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بہتر ہے؟ عرض کیا: ضرور بتلایئے، فرمایا: وہ شخص جو اپنے گھوڑے کو لئے ہوئے اللہ کی راہ میں نکلے (یعنی جہاد کرے) یہاں تک کہ وہ مر جائے، یا شہید کر دیا جائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بعد جو شخص عمل میں اس کے قریب ہے وہ تمہیں بتاؤں؟ عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتایئے، فرمایا: پھر ایسا شخص ہے جو لوگوں سے جدا ہو کر کسی گھاٹی میں نماز ادا کرتا ہے، زکاة دیتا ہے اور لوگوں کی شرارتوں، برائیوں سے دور رہتا ہے، اور نہیں بتا دوں جو سب سے زیادہ بدتر ہے؟ ہم نے عرض کیا: بتایئے، فرمایا: ایسا شخص جس سے اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگا جائے اور وہ کچھ نہ دے (یہ سب سے بدترین آدمی ہے)۔ بعض روایات میں ہے کہ وہ شخص جو اللہ کے نام سے مانگے اور اسے کچھ نہ دیا جائے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2432]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2440] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1652] ، [نسائي 2568] ، [ابن حبان 604، 605] ، [موارد الظمآن 1593، 1594]
وضاحت: (تشریح حدیث 2431)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ افضل ترین آدمی وہ ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے یا شہید کر دیا جائے۔
اس کے قریب وہ شخص سب سے اچھا ہے جو فتنوں کے دور میں برائیوں سے بچنے کے لئے شہر و دیہات سے نکل کر دوسری جگہ چلا جائے، اور وہاں اللہ تعالیٰ کے احکامات، نماز و زکاة، و دیگر امور کی پابندی کرے۔
اور سب سے بدترین آدمی وہ ہے جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور پھر بھی وہ ہاتھ روکے رکھے اور کچھ خرچ نہ کرے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥إسماعيل بن عبد الرحمن الأسدي
Newإسماعيل بن عبد الرحمن الأسدي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥سعيد بن خالد القارظي
Newسعيد بن خالد القارظي ← إسماعيل بن عبد الرحمن الأسدي
مقبول
👤←👥محمد بن أبي ذئب العامري، أبو الحارث
Newمحمد بن أبي ذئب العامري ← سعيد بن خالد القارظي
ثقة فقيه فاضل
👤←👥عاصم بن علي الواسطي، أبو الحسن، أبو الحسين
Newعاصم بن علي الواسطي ← محمد بن أبي ذئب العامري
صدوق حسن الحديث
Sunan Darmi Hadith 2432 in Urdu