🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب فى المحاقلة والمزابنة:
محاقلہ اور مزابنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2593
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: الْمُحَاقَلَةُ: بَيْعُ الزَّرْعِ بِالْبُرِّ. وَقَالُوا: كَذَلِكَ يَقُولُ ابْنُ الْمُسَيَّبِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: محاقلہ بالیوں میں کھڑی کھیتی کو گندم کے عوض فروخت کرنے کو کہتے ہیں۔ ابن المسیب نے بھی ایسے ہی کہا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2599] »
اس روایت کی سند حسن ہے لیکن حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2186] ، [مسلم 1546] ، [ترمذي 1300] ، [نسائي 4546] ، [ابن ماجه 226] ، [أبويعلی 1191]
وضاحت: (تشریح حدیث 2592)
محاقلہ کی تعریف امام دارمی رحمہ اللہ نے یہ کی ہے کہ بالی میں لگے دانوں کو پرانے اناج کے عوض بیچا جائے، اور مزابنہ اس بیع کو کہتے ہیں کہ پیڑ پر لگے ہوئے پھل کی اسی جیسے پھل یعنی خشک میوے (جیسے انگور، کھجور وغیرہ) کے بدلے بیع کی جائے، یعنی محاقلہ اناج وغیرہ کی بیع اور مزابنہ پھلوں کی بیع سے تعلق رکھتی ہے، اور یہ دونوں بیع حرام ہیں، اور تحریم کی وجہ یہ ہے کہ بالیوں میں کھڑی کھیتی اور درخت پر لگے پھلوں کی صحیح مقدار کا علم نہیں ہو سکتا کہ تر میوه خشک ہو کر کتنا رہ جائے گا، زیادہ کا بھی امکان ہے اور کمی کا بھی، اور دونوں صورتوں میں بائع یا مشتری میں سے کسی کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري
ثقة إمام مكثر
👤←👥محمد بن عمرو الليثي، أبو الحسن، أبو عبد الله
Newمحمد بن عمرو الليثي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
صدوق له أوهام
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← محمد بن عمرو الليثي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن عمرو الليثي، أبو الحسن، أبو عبد الله
Newمحمد بن عمرو الليثي ← مسدد بن مسرهد الأسدي
صدوق له أوهام
👤←👥خالد بن عبد الله الطحان، أبو محمد، أبو الهيثم
Newخالد بن عبد الله الطحان ← محمد بن عمرو الليثي
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن عون السلمي، أبو عثمان
Newعمرو بن عون السلمي ← خالد بن عبد الله الطحان
ثقة ثبت