🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. باب لا ربا إلا فى النسيئة:
سود صرف ادھار دینے میں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2616
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْر، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "إِنَّمَا الرِّبَا فِي الدَّيْنِ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: مَعْنَاهُ: دِرْهَمٌ بِدِرْهَمَيْنِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: مجھے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سود صرف قرض کی صورت میں ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: یعنی (ایک) درہم کے بدلے دو درہم ادا کرے۔ (تو سود ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2616]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2622] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2178، 2179] ، [مسلم 1596] ، [نسائي 4594] ، [ابن ماجه 2257] ، [ابن حبان 5023] ، [الحميدي 555]
وضاحت: (تشریح حدیث 2615)
اس کی صورت یہ ہے کہ ایک درہم کسی کو ادھار دے اور کہے کہ ایک ماہ بعد دو درہم ادا کرنے ہوں گے، سو یہ عین سود ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما صرف اسی کو ربا (سود) سمجھتے تھے کہ ایک جنس ادھار فروخت کی جائے تب ہی ربا ہوگی، اگر تفاضل کے ساتھ ایک درہم دو درہم کے بدلے نقد بیچے تو جائز و درست ہے، اس پر سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ وغیرہ نے اعتراض کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور تمام صحابہ کا اجماع اس پر ہو گیا کہ ادھار اور تفاضل ایک جنس میں سود و بیاج کا سبب ہے۔
بعض علماء نے کہا: «لا ربا إلا فى النسئية» منسوخ ہے، اور بعض نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس قول سے رجوع کر لیا تھا۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أسامة بن زيد الكلبي، أبو حارثة، أبو يزيد، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو زيدصحابي
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس
Newعبد الله بن العباس القرشي ← أسامة بن زيد الكلبي
صحابي
👤←👥عبيد الله بن أبي يزيد المكي
Newعبيد الله بن أبي يزيد المكي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة كثير الحديث
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عبيد الله بن أبي يزيد المكي
ثقة
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت