🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب فى النهي أن يطرق الرجل أهله ليلا:
رات میں اپنے گھر میں داخل ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2667
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَارِبَ بْنَ دِثَارٍ يَذْكُرُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا، أَوْ يُخَوِّنَهُمْ، أَوْ يَلْتَمِسَ عَثَرَاتِهِمْ". قَالَ سُفْيَانُ: قَوْلُهُ: أَوْ يُخَوِّنَهُمْ، أَوْ يَلْتَمِسَ عَثَرَاتِهِمْ، مَا أَدْرِي: شَيْءٌ. قَالَهُ مُحَارِبٌ: أَوْ شَيْءٌ هُوَ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اس سے کہ کوئی آدمی رات میں اپنے گھر میں آئے گھر والوں کی خیانت یا چوری پکڑنے کو، یا ان کا قصور ڈھونڈنے کو۔
سفیان نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ «يخونهم» اور «يلتمس عثراتهم» یہ محارب نے اپنی طرف سے کہا یا یہ حدیث کے الفاظ ہیں؟ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2667]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2673] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5243] ، [مسلم 184/715] ، [أبوداؤد 2778] ، [ترمذي 2712] ، [أبويعلی 1843] ، [ابن حبان 2713] ، [الحميدي 1334]
وضاحت: (تشریح حدیث 2666)
اس حدیث میں شوہر کو بدگمانی اور ٹوہ لگانے سے روکا گیا ہے، حالانکہ زوجین ایک دوسرے کی طبیعت و مزاج اور عادت سے بھی واقف ہوتے ہیں پھر بھی اچانک رات میں آ دھمکنے سے روکا گیا ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے بیوی ایسی حالت میں ہو جو شوہر کو ناگوار گذرے۔
دوسرے یہ کہ اطلاع دے کر گھر آنے میں یہ حکمت ہے کہ دن میں عورت بناؤ سنگھار، صفائی ستھرائی کر لے جس سے شوہر کو راحت ملے نہ کہ دل شکنی ہو، اور بہت کی حکمتیں ہیں جن کی وجہ سے رات میں اچانک گھر میں آنے سے روکا گیا ہے۔
ہاں گھر والوں کو رات میں آنے کا علم ہو تو کوئی حرج نہیں۔
واللہ اعلم۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محارب بن دثار السدوسي، أبو مطرف، أبو دثار، أبو كردوس، أبو النضر
Newمحارب بن دثار السدوسي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← محارب بن دثار السدوسي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري
ثقة