🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب النهي عن لعن الدواب:
چوپائے پر لعنت کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2712
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ لَعْنَةً، فَقَالَ:"مَا هَذَا؟". قَالُوا: فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا. فَقَالَ: "ضَعُوا عَنْهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ". قَالَ: فَوَضَعُوا عَنْهَا. قَالَ عِمْرَانُ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةً وَرْقَاءَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں تھے کہ کسی کو لعنت کرتے سنا تو فرمایا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ فلاں عورت ہے اس نے اپنی سواری پر لعنت کی ہے۔ فرمایا: اس سے سامان اتار لو کیوں کہ اس پر لعنت کی گئی ہے۔ پس لوگوں نے اس سے سامان اُتار لیا ہے۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: گویا کہ میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ خاکستری رنگ کی اونٹنی تھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2712]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأيوب هو: ابن كيسان وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد وأبو المهلب هم: عمرو بن معاوية، [مكتبه الشامله نمبر: 2719] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2595] ، [أبوداؤد 2561] ، [ابن حبان 5740] ، [ابن أبى شيبه 5983] ، [طبراني 189/18، 450، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2711)
مسلم شریف کی روایت میں ہے «خُذُوْا مَا عَلَيْهَا» یعنی اس پر جو کچھ ہے سب اُتار لو۔
چنانچہ سوار اور سامان سب کچھ اس سے اُتار لیا گیا۔
یہ اس عورت کے لئے تنبیہ اور ڈانٹ تھی کہ جب تم نے اس سواری پر لعنت کی تو اس پر سوار ہونا ضروری نہیں۔
لہٰذا اس سے ثابت ہوا کہ اونٹ، گھوڑا، گدھا اور کسی بھی سواری پر لعنت نہیں کرنی چاہیے، اور لعنت کا مطلب ہے الله تعالیٰ کی پھٹکار اور اس کی رحمت سے دوری، اور جو الله کی رحمت سے دور ہو اس میں کوئی خیر نہیں۔
نیز مؤمن کی صفت یہ ہے کہ «لَا يَكُوْن لَعَانًا» وہ لعنت نہیں کرتا ہے۔
واللہ اعلم۔


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمران بن حصين الأزدي، أبو نجيدصحابي
👤←👥معاوية بن عمرو البصري، أبو المهلب
Newمعاوية بن عمرو البصري ← عمران بن حصين الأزدي
ثقة
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة
Newعبد الله بن زيد الجرمي ← معاوية بن عمرو البصري
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عبد الله بن زيد الجرمي
ثقة ثبتت حجة
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل
Newحماد بن زيد الأزدي ← أيوب السختياني
ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور
👤←👥سليمان بن حرب الواشحي، أبو أيوب
Newسليمان بن حرب الواشحي ← حماد بن زيد الأزدي
ثقة إمام حافظ
Sunan Darmi Hadith 2712 in Urdu