علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب تعجيل عقوبة من بلغه عن النبى صلى الله عليه وسلم حديث فلم يعظمه ولم يوقره:
حدیث رسول کی توہین و تحقیر پر فوری سزا کا بیان
حدیث نمبر: 451
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ الْعَجْلَانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "بَيْنَمَا رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ فِي بُرْدَيْنِ، خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، فَقَالَ لَهُ فَتًى قَدْ سَمَّاهُ وَهُوَ فِي حُلَّةٍ لَهُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَهَكَذَا كَانَ يَمْشِي ذَلِكَ الْفَتَى الَّذِي خُسِفَ بِهِ؟ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ، فَعَثَرَ عَثْرَةً كَادَ يَتَكَسَّرُ مِنْهَا، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لِلْمَنْخَرَيْنِ وَلِلْفَمِ: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ سورة الحجر آية 95.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص اپنی دو چادروں میں اترا رہا تھا تو الله تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا، لہٰذا وہ قیامت تک دھنستا رہے گا۔“ ایک نوجوان نے کہا: جس کا نام انہوں نے بتایا جو اپنے لباس (حلۃ) میں تھا، اے ابوہریرہ! کیا وہ جوان جو چلتے ہوئے دھنسا دیا گیا اس طرح چلتا تھا؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ مارا تو وہ لڑکھڑا کر گرا، قریب تھا کہ چور چور ہو جائے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اسے اس کے چہرے کے بل گرائے اور پڑھا: « ﴿إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾ » [الحجر: 95/15] یعنی آپ سے جو لوگ استہزاء کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف غير أن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 451] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن زمین میں دھنسائے جانے کا واقعہ صحیح ہے، اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3485] ، [مسلم 2088] نیز اس روایت کے شواہد بھی ہیں۔ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 4302] و [فتح الباري 261/10]
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن زمین میں دھنسائے جانے کا واقعہ صحیح ہے، اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3485] ، [مسلم 2088] نیز اس روایت کے شواہد بھی ہیں۔ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 4302] و [فتح الباري 261/10]
وضاحت: (تشریح حدیث 450)
حدیث پاک کے ساتھ ہنسی مذاق پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو سخت سرزنش کی اور یہ پیغام دیا کہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر و عظمت نہ کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے۔
حدیث پاک کے ساتھ ہنسی مذاق پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو سخت سرزنش کی اور یہ پیغام دیا کہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر و عظمت نہ کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے۔
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عجلان مولى فاطمة عجلان مولى فاطمة ← أبو هريرة الدوسي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن عجلان القرشي، أبو عبد الله محمد بن عجلان القرشي ← عجلان مولى فاطمة | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← محمد بن عجلان القرشي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥عبد الله بن صالح الجهني، أبو صالح عبد الله بن صالح الجهني ← الليث بن سعد الفهمي | مقبول |
Sunan Darmi Hadith 451 in Urdu
عجلان مولى فاطمة ← أبو هريرة الدوسي