سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب ما يقول إذا خرج من الخلاء:
بیت الخلاء سے نکلے تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 703
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ، قَالَ:"غُفْرَانَكَ".
یوسف بن ابی بردہ نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو فرماتے: «غُفْرَانَكَ» یعنی ”اے اللہ میں تیری مغفرت چاہتا ہوں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 707] »
بعض محققین نے اس روایت کو حسن کہا ہے۔ دیکھئے [أحمد 269/1] ، [أبوداؤد 30] ، [ترمذي 7] ، [ابن ماجه 300] ، [المستدرك 158/1] ، [صحيح ابن حبان 1444] و [شرح السنة 379/1]
بعض محققین نے اس روایت کو حسن کہا ہے۔ دیکھئے [أحمد 269/1] ، [أبوداؤد 30] ، [ترمذي 7] ، [ابن ماجه 300] ، [المستدرك 158/1] ، [صحيح ابن حبان 1444] و [شرح السنة 379/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 702)
اس حدیث سے بیت الخلاء سے نکلنے پر «غُفْرَانَكَ» کہنا ثابت ہوا، یعنی: ”اے اللہ! میں تیری مغفرت چاہتا ہوں۔
“ گویا کہ آپ سے اس مدت میں جو ذکرِ الٰہی نہ ہو سکا اس تقصیر پر الله تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہیں، سبحان اللہ کیا شانِ عبودیت اور تشکر و امتنان ہے۔

الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
7
| خرج من الخلاء قال غفرانك |
سنن أبي داود |
30
| إذا خرج من الغائط قال غفرانك |
سنن ابن ماجه |
300
| إذا خرج من الغائط قال غفرانك |
سنن الدارمي |
703
| إذا خرج من الخلاء قال غفرانك |
بلوغ المرام |
87
| إذا خرج من الغائط قال: غفرانك |
Sunan Darmi Hadith 703 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق