صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
37. باب امر الائمة بتخفيف الصلاة في تمام:
باب: اماموں کے لیے نماز کو پورا اور تخفیف کرنے کا حکم۔
ترقیم عبدالباقی: 466 ترقیم شاملہ: -- 1044
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ، مِمَّا يُطِيلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَضِبَ فِي مَوْعِظَةٍ قَطُّ، أَشَدَّ مِمَّا غَضِبَ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَأَيُّكُمْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُوجِزْ، فَإِنَّ مِنْ وَرَائِهِ الْكَبِيرَ، وَالضَّعِيفَ، وَذَا الْحَاجَةِ "،
ہشیم نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انہوں نے قیس سے اور انہوں نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: بے شک میں فلاں آدمی کی وجہ سے صبح کی نماز سے پیچھے رہتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے۔ ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا کہ پند و نصیحت کرتے وقت، آپ کبھی اس دن سے زیادہ غضب ناک ہوئے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”لوگو! تم میں سے بعض (دوسروں کو نماز سے) متنفر کرنے والے ہیں۔ تم میں سے جو بھی لوگوں کی امامت کرائے وہ اختصار سے کام لے کیونکہ اس کے پیچھے بوڑھے، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1044]
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میں فلاں آدمی کی وجہ سے صبح کی نماز سے پیچھے رہ جاتا ہوں، کیونکہ وہ ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے۔“ ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پند و نصیحت کرتے وقت اس دن سے زیادہ غضبناک کبھی نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے کچھ لوگ (دین، نماز) سے متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو بھی لوگوں کا امام بنے وہ تخفیف کرے کیونکہ اس کے پیچھے بوڑھے، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1044]
ترقیم فوادعبدالباقی: 466
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو مسعود الأنصاري، أبو مسعود | صحابي | |
👤←👥قيس بن أبي حازم البجلي، أبو عبد الله قيس بن أبي حازم البجلي ← أبو مسعود الأنصاري | ثقة | |
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد البجلي، أبو عبد الله إسماعيل بن أبي خالد البجلي ← قيس بن أبي حازم البجلي | ثقة ثبت | |
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية هشيم بن بشير السلمي ← إسماعيل بن أبي خالد البجلي | ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي | |
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا يحيى بن يحيى النيسابوري ← هشيم بن بشير السلمي | ثقة ثبت إمام |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6110
| أيكم ما صلى بالناس فليتجوز فإن فيهم المريض والكبير وذا الحاجة |
صحيح البخاري |
90
| من صلى بالناس فليخفف فإن فيهم المريض والضعيف وذا الحاجة |
صحيح البخاري |
704
| من أم الناس فليتجوز فإن خلفه الضعيف والكبير وذا الحاجة |
صحيح البخاري |
702
| أيكم ما صلى بالناس فليتجوز فإن فيهم الضعيف والكبير وذا الحاجة |
صحيح البخاري |
7159
| أيكم ما صلى بالناس فليوجز فإن فيهم الكبير والضعيف وذا الحاجة |
صحيح مسلم |
1044
| أيكم أم الناس فليوجز فإن من ورائه الكبير والضعيف وذا الحاجة |
سنن ابن ماجه |
984
| أيكم ما صلى بالناس فليجوز فإن فيهم الضعيف والكبير وذا الحاجة |
مسندالحميدي |
458
| إن منكم منفرين، إن منكم منفرين فأيكم أم الناس فليخفف فإن فيهم الكبير، والسقيم، والضعيف، وذا الحاجة |
Sahih Muslim Hadith 1044 in Urdu
قيس بن أبي حازم البجلي ← أبو مسعود الأنصاري