🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب النهى عن الحديث بكل ما سمع ‏
باب: سنی ہوئی بات (بغیر تحقیق کے) کہہ دینا منع ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 5 ترقیم شاملہ: -- 12
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ، يَقُولُ: لَا يَكُونُ الرَّجُلُ إِمَامًا يُقْتَدَى بِهِ، حَتَّى يُمْسِكَ عَنْ بَعْضِ مَا سَمِع
محمد بن مثنیٰ نے کہا: میں نے عبدالرحمن بن مہدی سے سنا، کہہ رہے تھے: آدمی اس وقت تک امام نہیں بن سکتا کہ لوگ اس کی اقتدا کریں یہاں تک کہ وہ سنی سائی بعض باتوں (کو بیان کرنے) سے باز آ جائے۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 12]
عبدالرحمٰن بن مہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: انسان لائقِ اقتدا امام نہیں بن سکتا، حتیٰ کہ وہ بعض سنی سنائی باتیں بیان کرنے سے رک جائے۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 12]
ترقیم فوادعبدالباقی: 5
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم كما في ((التحفة)) برقم (18986)» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 12 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 12
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان اگر ہر سنی ہوئی بات بیان کرے گا،
اس کی روایت میں غلطیاں زیادہ ہوں گی،
اور نقاد حدیث اس کی غلطیوں سے آگاہ ہو کر اس پر اعتماد نہیں کریں گے،
اس کی روایات بیان نہیں کریں گے،
اس لیے وہ امامت کا درجہ حاصل نہیں کر سکے گا۔
یا اس کی باتوں میں جھوٹ کی آمیزش ہوگی،
اور یہ بھی حزم واحتیاط کے منافی ہے،
اس لیے ایسا انسان امامت کا اہل نہیں ہوسکتا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 12]

Sahih Muslim Hadith 12 in Urdu