سعید مقبری نے عمرو بن سلیم زرقی سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے (آگے مذکورہ بالا روایتوں کی حدیث کے مانند حدیث بیان کی)، مگر انہوں (سعید مقبری) نے یہ بیان نہیں کیا کہ اس نماز میں آپ لوگوں کی امامت فرمائی تھی۔