صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب صلاة الكسوف:
باب: کسوف کی نماز کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 901 ترقیم شاملہ: -- 2090
وحَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَزَادَ، ثُمَّ قَالَ: " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ "، وَزَادَ أَيْضًا: " ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ".
ابومعاویہ نے ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند) روایت کی اور اس میں یہ اضافہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امابعد (حمد و صلاۃ کے بعد)! بلاشبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔“ اور یہ بھی اضافہ کیا: پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے (پیغام) اچھی طرح پہنچا دیا؟“ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2090]
مصنف صاحب مذکورہ بالا روایت ایک دوسری سند سے لائے ہیں۔ اس میں یہ اضافہ ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حمد و صلاۃ کے بعد، سورج اور چاند اللہ کی قدرت و کاریگری کی نشانیوں میں سے ہیں۔“ اور یہ بھی اضافہ ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے بات پوری طرح پہنچا دی یعنی اپنا فرض ادا کر دیا؟“ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2090]
ترقیم فوادعبدالباقی: 901
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر | ثقة إمام في الحديث | |
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية محمد بن خازم الأعمى ← هشام بن عروة الأسدي | ثقة | |
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا يحيى بن يحيى النيسابوري ← محمد بن خازم الأعمى | ثقة ثبت إمام |
Sahih Muslim Hadith 2090 in Urdu
محمد بن خازم الأعمى ← هشام بن عروة الأسدي