الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ وَأَنَّ لَهُ الأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ وَبَيَانِ صِفَةِ الْفَجْرِ الَّذِي تَتَعَلَّقُ بِهِ الأَحْكَامُ مِنَ الدُّخُولِ فِي الصَّوْمِ وَدُخُولِ وَقْتِ صَلاَةِ الصُّبْحِ وَغَيْرِ ذَلِكَ:
باب: روزہ طلوع فجر سے شروع ہو جاتا ہے اور طلوع فجر تک کھانا وغیرہ جائز ہے، اور اس فجر (صبح کاذب) کا بیان جس میں روزہ شروع ہوتا ہے، اور اس فجر (صبح صادق) کا بیان جس میں صبح کی نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1093 ترقیم شاملہ: -- 2543
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وحَدَّثَنَا إسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، وَالْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، كلاهما، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَانْتَهَى حَدِيثُ الْمُعْتَمِرِ عِنْدَ قَوْلِهِ " يُنَبِّهُ نَائِمَكُمْ وَيَرْجِعُ قَائِمَكُمْ "، وقَالَ إسحاق: قَالَ جَرِيرٌ فِي حَدِيثِهِ: " وَلَيْسَ أَنْ يَقُولَ هَكَذَا وَلَكِنْ يَقُولُ هَكَذَا يَعْنِي: الْفَجْرَ، هُوَ الْمُعْتَرِضُ وَلَيْسَ بِالْمُسْتَطِيلِ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ، معتمر بن سلیمان، اسحاق بن ابراہیم، جریر، معتمر بن سلیمان، اس سند کے ساتھ حضرت سلیمان تیمی سے اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔ اس میں ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اذان اس وجہ سے ہوتی ہے کہ تم میں سے جو سو رہا ہو وہ بیدار ہو جائے اور جو نماز پڑھ رہا ہو وہ لوٹ جائے۔ اسحاق نے کہا: جریر نے اپنی حدیث میں کہا ہے کہ صبح اس طرح نہیں ہے مطلب یہ کہ چوڑائی میں ہے لمبائی میں نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2543]
مصنف یہی حدیث دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، معتمر رحمہ اللہ کی حدیث یہاں ختم ہو جاتی ہے کہ ”وہ سونے والے کو بیدار کرے اور قیام کرنے والے کو سحری یا آرام یا اور کسی ضرورت کے لیے لوٹا دے۔“ اور اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جریر رحمہ اللہ کی حدیث میں ہے ”فجر ایسے نہیں ہے بلکہ ایسے ہے“ یعنی فجر وہ ہے جو چوڑائی میں پھیلتی ہے اور وہ اوپر لمبائی میں نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2543]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1093
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سليمان بن طرخان | ثقة عابد | |
👤←👥معتمر بن سليمان معتمر بن سليمان ← سليمان بن طرخان | ثقة | |
👤←👥جرير بن عبد الحميد جرير بن عبد الحميد ← معتمر بن سليمان | ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه | |
👤←👥إسحاق ابن راهويه إسحاق ابن راهويه ← جرير بن عبد الحميد | ثقة حافظ مجتهد | |
👤←👥معتمر بن سليمان معتمر بن سليمان ← إسحاق ابن راهويه | ثقة | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← معتمر بن سليمان | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف |
Sahih Muslim Hadith 2543 in Urdu
معتمر بن سليمان ← سليمان بن طرخان