صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب بيان وقت انقضاء الصوم وخروج النهار:
باب: روزہ کا وقت تمام ہونے، اور دن کے ختم ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1101 ترقیم شاملہ: -- 2561
وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: " يَا فُلَانُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا " مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ، وَعَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ،
ابوکامل، عبدالواحد، سلیمان شیبانی، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور آپ روزہ کی حالت میں تھے تو جب سورج غروب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر اور ہمارے لیے ستو لا۔“ آگے حدیث اسی طرح ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2561]
حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر پر) چلے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ دار تھے تو سورج غروب ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر۔“ ابن مسہر اور عباد بن العوام کی طرح روایت بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2561]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1101
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 2561 in Urdu
سليمان بن فيروز الشيباني ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي