🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب تحريم صوم ايام التشريق:
باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت، اور یہ کہ وہ کھانے، پینے، اور اللہ عزوجل کے ذکر کے دن ہیں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1141 ترقیم شاملہ: -- 2677
وحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ نُبَيْشَةَ الْهُذَلِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ "،
سریج بن یونس، ہشیم، خالد، ابو ملیح، حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تشریق کے دن کھانے اور پینے کے دن ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2677]
حضرت نبیشہ ہذلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایام تشریق کھانے اور پینے کے دن ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2677]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1141
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥نبيشة بن عبد الله الهذليصحابي
👤←👥أبو المليح بن أسامة الهذلي، أبو المليح
Newأبو المليح بن أسامة الهذلي ← نبيشة بن عبد الله الهذلي
ثقة
👤←👥خالد الحذاء، أبو المنازل، أبو عبد الله
Newخالد الحذاء ← أبو المليح بن أسامة الهذلي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← خالد الحذاء
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥سريح بن يونس المروروذي، أبو الحارث
Newسريح بن يونس المروروذي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2677 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2677
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایام تشریق سے مراد 10 ذوالحجہ سے لے کر 13 ذوالحجہ تک کے چار دن ہیں،
یہ چونکہ کھانے پینے کے ایام ہیں اس لیے ان میں روزہ رکھنا جائز نہیں لیکن قرآن مجید میں متمتع کے بارے میں فرمایا کہ اگر اس کے پاس ہدی نہ ہو تو وہ دس روزے رکھے اور:
(ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ)
ہوں یعنی تین روزے حج کے دنوں میں رکھنے ہوں گے اور یہ آیت عام ہے کہ یہ دن قربانی سے پہلے ہوں یا بعد میں اس لیے اس مسئلہ میں ائمہ کا اختلاف ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے راجح قول کے مطابق ایام تشریف میں روزے کسی کے لیے بھی جائز نہیں ہیں لیکن امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
اور امام اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک قول کی رو سے متمتع قارن اور محصر کے لیے ایام تشریق کے روزے جائز ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2677]

Sahih Muslim Hadith 2677 in Urdu