كِتَاب الصِّيَامِ روزوں کے احکام و مسائل The Book of Fasting 23. باب تَحْرِيمِ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ: باب: ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی حرمت، اور یہ کہ وہ کھانے، پینے، اور اللہ عزوجل کے ذکر کے دن ہیں۔ Chapter: The prohibition of fasting the days of At-Tashriq, which are the days of eating, drinking and remembering Allah, The Mighty and Sublime سریج بن یونس، ہشیم، خالد، ابی ملیح، حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تشریق کے دن کھانے اور پینے کے دن ہیں۔ حضرت نبیشہ ہذلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایام تشریق کھانے اور پینے کے دن ہیں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
محمد بن عبداللہ ابن نمیر، اسماعیل ابن علیہ، خالد، ابی ملیح، نبیشہ، اس سند کے ساتھ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کی طرح حدیث منقول ہے اور اس میں صرف ذکر اللہ کے الفاظ زائد ہیں۔ امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے یہی روایت نقل کرتے ہیں اور اس میں ”یادالٰہی کے دن“ ہونے کا اضافہ ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو بکر بن ابی شیبہ، محمد بن سابق، ابراہیم بن طہمان، ابی زبیر، حضرت کعب رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے ر وایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اوس بن حدثان کو تشریق کے دنوں میں یہ اعلان کرانے کے لئے بھیجاکہ جنت میں مومن کے سواکوئی داخل نہیں ہوگا۔اور منیٰ میں دن کھانے اور پینے کے دن ہیں۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور اوس بن حدثان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایام تشریق میں یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ ”جنت میں صرف مؤمن داخل ہوگا اور منیٰ کے ایام کھانے پینے کے دن ہیں۔“ (ایام منیٰ سے مراد ایام تشریق ہیں)۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبد بن حمید، ابو عامر، عبدالملک بن عمرو، ابراہیم بن طہمان اس سند کے ساتھ بھی اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم دونوں جا کر اعلان کردو۔ امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے ابراہیم بن طہمان ہی کی سند سے یہ روایت بیان کرتے ہیں صرف یہ فرق ہے کہ پہلی روایت میں فنادی ہے (اس نے اعلان کیا) اور اس میں فنادیا ہے دونوں نے اعلان کیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|