صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
26. باب جواز تاخير قضاء رمضان مالم يجي رمضان آخر ، لمن افطر بعذر مرض وسفر وحيض و نحو ذلك
باب: قضاء رمضان کی تاخیر کا جواز جب تک کہ دوسرا رمضان نہ آ جائے، یہ اس کے لیے ہے جس نے کسی عذر کی بناء پر روزہ چھوڑا ہو، جیسے: بیماری، سفر، حیض وغیرہ۔
ترقیم عبدالباقی: 1146 ترقیم شاملہ: -- 2689
وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّ ذَلِكَ لِمَكَانِهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَحْيَى يَقُولُهُ،
محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، یحییٰ بن سعید، اس سند کے ساتھ اس طرح بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ یہ تاخیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مشغولیت کی وجہ سے ہوتی تھی۔ یہ بات یحییٰ کہتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2689]
مصنف ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، اس میں یہ ہے کہ یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میرا خیال ہے کہ یہ ان کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کی بنا پر ہوتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر وہ روزہ نہیں رکھ سکتی تھیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2689]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1146
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 2689 in Urdu
ابن جريج المكي ← يحيى بن سعيد الأنصاري