🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب النهي عن صوم الدهر لمن تضرر به او فوت به حقا او لم يفطر العيدين والتشريق وبيان تفضيل صوم يوم وإفطار يوم:
باب: صوم دھر یہاں تک کہ عیدین اور ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت اور صوم داؤدی یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ نہ رکھنے کی فضلیت کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1159 ترقیم شاملہ: -- 2731
وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ : بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَزَادَ فِيهِ بَعْدَ قَوْلِهِ " مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ لَكَ بِكُلِّ حَسَنَةٍ عَشْرَ أَمْثَالِهَا فَذَلِكَ الدَّهْرُ كُلُّهُ "، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَمَا صَوْمُ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ؟، قَالَ: " نِصْفُ الدَّهْرِ "، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ شَيْئًا وَلَمْ يَقُلْ: " وَإِنَّ لِزَوْرِكَ عَلَيْكَ حَقًّا "، وَلَكِنْ قَالَ: " وَإِنَّ لِوَلَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ".
حسین المعلم نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند) حدیث سنائی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ہر مہینے میں تین دن کے بعد یہ الفاظ زائد بیان کیے: تمہارے لیے ہر نیکی کے بدلے میں اس جیسی دس (نیکیاں) ہیں، تو یہ سارے سال کے (روزے) ہیں۔ اور (اس) حدیث میں کہا: میں نے عرض کی: اللہ کے نبی داود علیہ السلام کا روزہ کیا تھا؟ فرمایا: آدھا سال۔ اور انہوں نے حدیث میں قرآن پڑھنے کے حوالے سے کچھ بیان نہیں کیا اور انہوں نے تمہارے مہمانوں کا تم پر حق ہے کے الفاظ بیان نہیں کیے، اس کی بجائے انہوں نے کہا: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور تمہاری اولاد کا تم پر حق ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2731]
یہی حدیث مجھے زہیر بن حرب نے یحییٰ ہی کی سند سے سنائی: اس میں ہر ماہ تین روزے کیا کرو کہ بعد یہ اضافہ ہے۔ کیونکہ تجھے ہر نیک کام کا دس گنا اجر ملے گا۔ اس طرح ہمیشہ ہمیشہ کے روزے ہو گئے اور اس حدیث میں یہ بھی ہے میں نے کہا: نبی اللہ داؤد علیہ السلام کے روزے کیسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصف الدہر حدیث میں قرآن پڑھنے کا ذکر تک نہیں ہے اور نہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر تیرے مہمانوں کا حق ہے۔ لیکن یہ فرمایا: تجھ پر تیری اولاد کا حق ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2731]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1159
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصرثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥الحسين بن ذكوان المعلم
Newالحسين بن ذكوان المعلم ← يحيى بن أبي كثير الطائي
ثقة
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← الحسين بن ذكوان المعلم
ثقة
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← روح بن عبادة القيسي
ثقة ثبت