صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
89. باب تحريم إرادة اهل المدينة بسوء وان من ارادهم به اذابه الله
باب: مدینہ والوں کو تکلیف پہنچانے کی حرمت اور یہ کہ جو ان کو تکلیف دے گا اللہ اسے تکلیف میں ڈالے گا۔
ترقیم عبدالباقی: 1387 ترقیم شاملہ: -- 3362
وحدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حدثنا إِسْمَاعِيل يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نُبَيْهٍ الْكَعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْقَرَّاظِ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: بِدَهْمٍ أَوْ بِسُوءٍ.
اسماعیل بن جعفر نے ہمیں عمر بن نبیہ کعبی سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوعبداللہ قراظ سے روایت کی کہ انہوں نے سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (آگے) اسی کے مانند ہے، البتہ انہوں نے کہا: ”بڑی مصیبت یا برائی (میں مبتلا کرنے) کا ارادہ کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3362]
حضرت سعد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ بالا روایت ایک اور استاد سے بیان ہے، جس میں ہے،: ”کسی ناگوار اور گھناؤنی یا برائی کا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3362]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1387
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3362 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3362
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
دَهْمٌ:
آفت یا مصیبت یا انتہائی ناگوار اور خطرناک کام۔
مفردات الحدیث:
دَهْمٌ:
آفت یا مصیبت یا انتہائی ناگوار اور خطرناک کام۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3362]
دينار القراظ ← سعد بن أبي وقاص الزهري