صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب وجوب الإحداد في عدة الوفاة وتحريمه في غير ذلك إلا ثلاثة ايام:
باب: سوگ واجب ہے اس عورت پر جس کا خاوند مر جائے اور کسی حالت میں تین دن سے زیادہ سوگ کرنا حرام ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1488 ترقیم شاملہ: -- 3732
وحدثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حدثنا أَبِي ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ ، بِالْحَدِيثَيْنِ جَمِيعًا حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ فِي الْكُحْلِ، وَحَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ ، وَأُخْرَى مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ تُسَمِّهَا زَيْنَبَ نَحْوَ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ.
معاذ بن معاذ نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں شعبہ نے حمید بن نافع سے اکٹھی دو حدیثیں بیان کیں، سرمہ لگانے کے بارے میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ایک اور بیوی کی حدیث، البتہ انہوں نے ان کا نام، زینب، نہیں لیا۔۔ (باقی حدیث) محمد بن جعفر کی (سابقہ) حدیث کی طرح (بیان کی)۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3732]
حمید بن نافع رحمہ اللہ نے دونوں حدیثیں، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی سرمہ لگانے والی حدیث اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی دوسری بیوی کی حدیث سنائی، لیکن حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا نام نہیں لیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3732]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1488
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3732 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3732
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے سرمہ لگانے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے سرمہ لگانے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3732]
Sahih Muslim Hadith 3732 in Urdu
حميد بن نافع الأنصاري ← أم سلمة زوج النبي