صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ دَيْنًا:
باب: چاندی کو بیع سونے کے بدلے بطور قرض ممنوع ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1589 ترقیم شاملہ: -- 4072
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَبِيبٍ : أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْمِنْهَالِ يَقُولُ: سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، عَنِ الصَّرْفِ، فَقَالَ: سَلْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَهُوَ أَعْلَمُ، فَسَأَلْتُ زَيْدًا ، فَقَالَ: سَلْ الْبَرَاءَ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ، ثُمَّ قَالَا: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ دَيْنًا ".
حبیب سے روایت ہے کہ انہوں نے ابومنہال سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے دینار کی درہم سے یا سونے کی چاندی سے بیع کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: زید بن ارقم سے پوچھو، وہ زیادہ جاننے والے ہیں، چنانچہ میں نے حضرت زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: براء سے پوچھو، وہ زیادہ جاننے والے ہیں، پھر دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے عوض چاندی کی ادھار بیع سے منع فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4072]
ابو منہال بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے کرنسی کے تبادلے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھو، کیونکہ وہ زیادہ جانتے ہیں، پھر ان دونوں رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”چاندی کی سونے سے ادھار بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4072]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1589
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2181
| بيع الذهب بالورق دينا |
صحيح مسلم |
4072
| عن بيع الورق بالذهب دينا |
سنن النسائى الصغرى |
4581
| الورق بالذهب دينا |
Sahih Muslim Hadith 4072 in Urdu
زيد بن أرقم الأنصاري ← البراء بن عازب الأنصاري