🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب في كفارة النذر:
باب: نذر کے کفارے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1645 ترقیم شاملہ: -- 4253
وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ يُونُسُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ ".
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: نذر کا کفارہ (وہی ہے جو) قسم کا کفارہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب النذر/حدیث: 4253]
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر کا کفارہ، قسم والا کفارہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب النذر/حدیث: 4253]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1645
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عقبة بن عامر الجهني، أبو الأسود، أبو أسيد، أبو سعاد، أبو حماد، أبو عبس، أبو عامر، أبو عمروصحابي
👤←👥مرثد بن عبد الله اليزني، أبو الخير
Newمرثد بن عبد الله اليزني ← عقبة بن عامر الجهني
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن شماسة المهري، أبو عبد الله، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن شماسة المهري ← مرثد بن عبد الله اليزني
ثقة
👤←👥كعب بن علقمة التنوخي، أبو عبد الحميد
Newكعب بن علقمة التنوخي ← عبد الرحمن بن شماسة المهري
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن الحارث الأنصاري، أبو أيوب، أبو أمية
Newعمرو بن الحارث الأنصاري ← كعب بن علقمة التنوخي
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عمرو بن الحارث الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥أحمد بن أبي موسى المصري، أبو عبد الله
Newأحمد بن أبي موسى المصري ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة
👤←👥يونس بن عبد الأعلي الصدفي، أبو موسى
Newيونس بن عبد الأعلي الصدفي ← أحمد بن أبي موسى المصري
ثقة
👤←👥هارون بن سعيد السعدي، أبو جعفر
Newهارون بن سعيد السعدي ← يونس بن عبد الأعلي الصدفي
ثقة فاضل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4253
كفارة النذر كفارة اليمين
جامع الترمذي
1528
كفارة النذر إذا لم يسم كفارة يمين
سنن أبي داود
3323
كفارة النذر كفارة اليمين
سنن النسائى الصغرى
3863
كفارة النذر كفارة اليمين
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4253 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4253
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
نذر کا حکم قسم والا ہے،
اس لیے اس کا کفارہ بھی قسم والا ہے۔
جامع الصغیر میں ہے،
(النذرة يمين)
نذر قسم ہے،
(وكفارته كفارة اليمين)
اور اس کا کفارہ قسم والا ہے۔
بعض روایات میں ہے،
(كفارة النذر اذا لم يسم كفارة اليمين)
نذر اگر متعین نہ ہو تو اس کا کفارہ قسم والا ہے،
اس لیے اس حدیث کا مطلب یہ ہو گا کہ اگر کسی نے کہا،
لِلهِ عَلَی نذر،
اللہ کی مجھ پر نذر ہے،
تو اس پر کفارہ یمین لازم ہو گا،
اور امام نووی کے نزدیک اس سے مراد نذر لجاج ہے،
جس میں تعلیق ہوتی ہے،
مثلا کوئی انسان کہتا ہے،
اگر میں زید سے ہم کلام ہوں تو مجھ پر اللہ کے لیے حج ہو گا،
تو شوافع کے نزدیک اگر وہ زید سے گفتگو کر کے حانث ہو جاتا ہے،
یعنی قسم توڑ دیتا ہے،
کیونکہ یہ نذر،
قسم کے ہیں،
تو اب اس کو اختیار ہے نذر پوری کرتے ہوئے حج کرے یا قسم والا کفارہ ادا کرے،
احناف کا بھی یہی موقف ہے،
اگر نذر معصیت کی ہے،
تو اس کے بارے میں ائمہ کے اقوال گزر چکے ہیں،
اگر ایسی چیز کے بارے میں نذر مانی ہے،
جو اس کے بس یا طاقت سے باہر ہے،
تو اس پر قسم والا کفارہ ہے،
لیکن اگر بیت اللہ پیدل جانے کی نذر مانی ہے،
یا بیٹا ذبح کرنے کی نذر مانی ہے،
تو اکثر ائمہ کے نزدیک اس پر دم لازم ہو گا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنن ابی داود میں مرفوع حدیث مروی ہے کہ جس نے غیر متعین نذر مانی،
اس پر قسم والا کفارہ ہے،
اور جس نے معصیت کی نذر مانی،
اس پر بھی قسم والا کفارہ ہے،
اور جس نے طاقت سے بڑھ کر نذر مانی،
اس کا کفارہ بھی قسم والا ہے،
اور سنن ابن ماجہ میں ہے،
جس نے مقدرت و طاقت کے مطابق نذر مانی،
وہ اسے پورا کرے۔
(تکملہ،
ج 2،
ص 174)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4253]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3863
نذر کے کفارہ کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3863]
اردو حاشہ:
قسم کا کفارہ قرآن مجید میں صراحتاً مذکور ہے اور وہ ہے: دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا کپڑے پہنانا یا غلام کی آزادی۔ اگر ان تینوں میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو پھر تین روزے رکھنا ہوں گے۔ اور یہی نذر کا کفارہ ہے۔ کفارے میں ترتیب ضروری نہیں بلکہ جو نسا عمل آسانی کا باعث ہو کیا جا سکتا ہے۔ اگر نیک کام کی نذر ہو اور اسے پورا کرنے کی استطاعت ہو تو نذر ہی پوری کرنی ہوگی۔ کفارہ اس صورت میں ہے جب نذر پوری کرنا ممکن نہ ہو یا نذر معصیت کی ہو۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3863]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1528
غیر متعین نذر کے کفارہ کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیر متعین نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب النذور والأيمان/حدیث: 1528]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جس نے کوئی نذر مانی اور اس کا نام نہیں لیا یعنی صرف اتنا کہاکہ اگر میری مراد پوری ہوجائے تومجھ پرنذرہے تو اس کا کفار ہ قسم کا کفارہ ہے۔

نوٹ:
(لیکن 'لم یسم' کا لفظ صحیح نہیں ہے،
اور یہ مؤلف کے سوا کسی کے یہاں ہے بھی نہیں (جبکہ ابوداود نے اسی کا لحاظ رکھ کر من نذرنذراً لم یسم کا باب باندھاہے) یہ مؤلف کے راوی محمد مولیٰ المغیرہ کا اضافہ ہے جو خود مجہول راوی ہیں،
یہ دیگرکی سندوں میں نہیں ہیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1528]