🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب يمين الحالف على نية المستحلف:
باب: قسم کھلانے والے کی نیت کے موافق قسم ہو گی۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1653 ترقیم شاملہ: -- 4284
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْيَمِينُ عَلَى نِيَّةِ الْمُسْتَحْلِفِ ".
یزید بن ہارون نے ہشیم سے، انہوں نے عباد بن ابی صالح سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم، حلف لینے والے کی نیت کے مطابق ہو گی۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 4284]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم میں قسم لینے والے کی نیت کا اعتبار ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 4284]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1653
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥عباد بن ذكوان السمان
Newعباد بن ذكوان السمان ← أبو صالح السمان
مقبول
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← عباد بن ذكوان السمان
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد
Newيزيد بن هارون الواسطي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة متقن
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← يزيد بن هارون الواسطي
ثقة حافظ صاحب تصانيف
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4284
اليمين على نية المستحلف
صحيح مسلم
4283
يمينك على ما يصدقك عليه صاحبك
جامع الترمذي
1354
اليمين على ما يصدقك به صاحبك
سنن أبي داود
3255
يمينك على ما يصدقك عليها صاحبك
سنن ابن ماجه
2120
اليمين على نية المستحلف
سنن ابن ماجه
2121
يمينك على ما يصدقك به صاحبك
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4284 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4284
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر کوئی آدمی کسی نیت کی بنا پر جائز طور پر قسم اٹھواتا ہے،
تو ایسی صورت میں قسم اٹھوانے والے کی نیت اور اس کے معنی و مفہوم کا اعتبار ہوگا،
قسم اٹھانے والا،
اگر قسم کا توریہ یا تعریض کرتا ہے،
تو اس کا اعتبار نہیں ہوگا،
اگر یہ قسم عدالت کے لیے اٹھائی گئی ہے،
تو پھر اس میں فقہاء کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،
اگر قسم لینا جائز تھا،
اور قسم عدالت میں،
اللہ تعالیٰ یا اس کی صفات کی اٹھائی گئی ہے،
تو اس میں قاضی یا اس کے نائب کی نیت و قصد معتبر ہوگا،
اور اگر قسم لینے والا،
عدالت کی بجائے،
خود قسم لیتا ہے،
اور ظلم و زیادتی کا ارتکاب کرنا چاہتاہے،
تو پھر سنن ابی داود کی روایت کی روشنی میں،
توریہ و تعریض سے کام لینا جائزہے،
آپ کو بتایا گیا،
کہ ہم آپ کے پاس آرہے تھے،
تو حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کو ان کے دشمنوں نے پکڑ لیا،
تو ان میں سے حضرت سوید بن غفلہ نے قسم اٹھائی کہ یہ میرا (دینی)
بھائی ہے،
اس پر دشمن نے انہیں چھوڑدیا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سوید رضی اللہ عنہ کو فرمایا،
تم نے سچ بولا،
مسلمان،
مسلمان کا بھائی ہے،
اس سے ثابت ہوا،
اگر قسم لینے والا،
ظلم و زیادتی کا مرتکب ہو،
تو پھر توریہ جائز ہے،
تفصیلات کے لیے (المغنی،
ج (13)
ص 497 تا 501،
مسلہ نمبر (1803)
دکتور ترکی۔
اور بقول علامہ نووی اگر حالف سے طلاق یا غلام آزاد کرنے کی قسم اٹھوائی گئی،
تو پھر قسم اٹھانے والے کی نیت کا اعتبار ہو گا،
یعنی وہ توریہ و تعریض سے کام لے سکے گا،
علامہ تقی نے احناف کا بھی یہی موقف بتایا ہے لیکن علامہ سعیدی نے اس کی مخالفت کی ہے،
اور کہا ہے،
فقہاء کے احناف کے نزدیک اگر کسی شخص کے حق میں قسم لی گئی ہے،
تو حلف لینے والے کی نیت کا اعتبار رہے گا،
خواہ اللہ کی قسم لی جائے یا طلاق اور عتاق کی،
اور جب کوئی خود قسم اٹھائے تو اس کی نیت کا اعتبار ہو گا اور وہ تاویل اور توریہ کر سکتا ہے،
اور آخر میں لکھا ہے،
اس مسئلہ میں علامہ ابن قدامہ حنبلی نے جو بحث کی ہے،
وہی حق اور صحیح ہے۔
(شرح مسلم سعیدی،
ج 4،
ص 587)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4284]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3255
قسم کھانے میں توریہ کرنا یعنی اصل بات چھپا کر دوسری بات ظاہر کرنا کیسا ہے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قسم کا اعتبار اسی چیز پر ہو گا جس پر تمہارا ساتھی تمہاری تصدیق کرے۔‏‏‏‏ مسدد کی روایت میں: «أخبرني عبد الله بن أبي صالح» ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عباد بن ابی صالح اور عبداللہ بن ابی صالح دونوں ایک ہی ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3255]
فوائد ومسائل:
مسلمانوں کے درمیان آپس میں تنازعات کے فیصلوں کے لئے اشارات وتعریضآات(توریے)سے قسم اٹھانا کسی طرح مفید مطلب نہیں۔
بلکہ ناجائز ہے۔
البتہ کفار یا ظالموں سے آویزش ہو تو رخصت ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3255]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2121
جو کوئی قسم میں توریہ کرے اس کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قسم اسی مطلب پر واقع ہو گی جس پر تمہارا ساتھی تمہاری تصدیق کرے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2121]
اردو حاشہ:
فائدہ:
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر قسم کھا کر ذو معنی بات کہی اور ایسا معنی مراد لیا جو سچ تھا لیکن مخاطب اس سے وہ معنی نہیں سمجھا اور جو معنی مخاطب نے سمجھا اس کے لحاظ سے بات غلط تھی تو یہ جھوٹی قسم ہو گی۔
قسم کا وہی مفہوم معتبر ہو گا جو قسم دلانے والا سمجھتا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2121]