علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
77. باب معنى قول الله عز وجل: {ولقد رآه نزلة اخرى} وهل راى النبي صلى الله عليه وسلم ربه ليلة الإسراء:
باب: اس باب میں یہ بیان ہے کہ «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى» سے کیا مراد ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق تعالیٰ جل جلالہ کو معراج کی رات میں دیکھا تھا یا نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 174 ترقیم شاملہ: -- 434
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، سَمِعَ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى سورة النجم آية 18، قَالَ: " رَأَى جِبْرِيلَ فِي صُورَتِهِ لَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ ".
شعبہ نے سلیمان شیبانی سے حدیث بیان کی، انہوں نے زر بن حبیش سے سنا، کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت: «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ» ”اور آپ نے اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں“ پڑھی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل کو ان کی (اصل) صورت میں دیکھا، ان کے چھ سو پر تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 434]
عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس آیت کی تفسیر میں «لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰ» ”آپ نے یقیناً اپنے رب کی بعض بہت بڑی نشانیاں دیکھیں“ منقول ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو اس کی اصل صورت میں دیکھا، اس کے چھ سو پر تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 434]
ترقیم فوادعبدالباقی: 174
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه برقم (431)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 434 in Urdu
زر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود