🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. باب فتح مكة:
باب: مکہ فتح ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1780 ترقیم شاملہ: -- 4623
وحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ، ثُمّ قَالَ: بِيَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى احْصُدُوهُمْ حَصْدًا، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: قَالُوا: قُلْنَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَمَا اسْمِي إِذًا كَلَّا إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
بہز نے کہا: سلیمان بن مغیرہ نے ہمیں اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، انہوں نے حدیث میں (یہ) اضافہ کیا: آپ نے دونوں ہاتھوں سے، ایک کو دوسرے کے ساتھ پھیرتے ہوئے اشارہ کیا: ان کو اسی طرح کاٹ ڈالو جس طرح فصل کاٹی جاتی ہے۔ انہوں نے حدیث میں (یہ بھی) کہا: ان لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم نے یہ کہا تھا۔ آپ نے فرمایا: تو پھر میرا نام کیا ہو گا؟ ہرگز نہیں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4623]
امام صاحب مذکورہ بالا روایت اپنے ایک اور استاد سے، سلیمان بن مغیرہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ سے ایک کو دوسرے پر رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا: ان کو تلوار سے کاٹ کر رکھ دو۔ اور اس حدیث میں یہ ہے، انصار نے کہا، ہم نے یہ کہا ہے، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب میرا نام کیا ہو گا؟ ہرگز نہیں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4623]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1780
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سليمان بن المغيرة القيسي، أبو سعيدثقة ثقة
👤←👥بهز بن أسد العمي، أبو الأسود
Newبهز بن أسد العمي ← سليمان بن المغيرة القيسي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن هاشم العبدي، أبو محمد، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن هاشم العبدي ← بهز بن أسد العمي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4623 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4623
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
فمااسمي اذن:
تم نے جس اندیشہ کا اظہار کیا ہے،
اس پر عمل کرتے ہوئے اگر میں مکہ کو وطن بنا لوں اور تم سے الگ ہو جاؤں اور تمہارے ہاں ٹھہرنے کا عہد توڑ دوں تو میرا نام کیا ہو گا،
کیا میرا یہ کام قابل تعریف ہو گا؟ اس لیے تمہارا اندیشہ بے جا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4623]