🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب لا يقتل قرشي صبرا بعد الفتح:
باب: فتح (مکہ) کے بعد (قیامت تک) کسی قریشی کو باندھ کر قتل نہ کیے جانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1782 ترقیم شاملہ: -- 4628
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ، قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ أَسْلَمَ أَحَدٌ مِنْ عُصَاةِ قُرَيْشٍ غَيْرَ مُطِيعٍ كَانَ اسْمُهُ الْعَاصِي، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُطِيعًا.
عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں زکریا نے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث سنائی اور یہ اضافہ کیا، کہا: اس دن قریش کے عاص (نافرمان) نام کے لوگوں میں سے، مطیع کے سوا، کوئی مسلمان نہیں ہوا۔ اس کا نام (تخفیف کے ساتھ عاص اور تخفیف کے بغیر) عاصی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام (بدل کر) مطیع رکھ دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4628]
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے زکریا کی مذکورہ بالا سند ہی سے یہ روایت بیان کرتے ہیں، جس میں یہ اضافہ ہے، قریش کے عاصی نامی لوگوں میں سے، مطیع کے سوا کوئی مسلمان نہ تھا، اس کا نام بھی العاصی تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام مطیع رکھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4628]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1782
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زكريا بن أبي زائدة الوادعي، أبو يحيىثقة
👤←👥عبد الله بن نمير الهمداني، أبو هشام
Newعبد الله بن نمير الهمداني ← زكريا بن أبي زائدة الوادعي
ثقة صاحب حديث من أهل السنة
👤←👥محمد بن نمير الهمداني، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن نمير الهمداني ← عبد الله بن نمير الهمداني
ثقة حافظ
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4628 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4628
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عُصَاة:
العاص کی جمع ہے اور یہ علم ہے،
صفت نہیں ہے،
اس نام کے لوگ،
عاص بن اسود کے سوا مسلمان نہ تھے،
ابو جندل مسلمان ہو چکا تھا اور اس کا نام بھی العاص تھا،
لیکن وہ اسی کنیت سے مشہور تھا،
اپنے نام سے معروف نہ تھا،
اس لیے اس کو مستثنیٰ نہیں کیا،
عاص بن اسود کا نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مطیع بن اسود رکھا اور العاص کے نام سے یہ اشخاص معروف تھے،
عاص بن وائل سمعی،
عاص بن ہشام ابو النجری،
عاص بن سعید،
عاص بن امیہ،
عاص بن ہشام بن مغیرہ مخزومی اور عاص بن منبہ بن حجاج،
ان میں سے کسی نے بھی فتح مکہ تک اسلام قبول نہیں کیا تھا،
اکثر اس سے پہلے ہی کفر پر مر گئے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4628]

Sahih Muslim Hadith 4628 in Urdu