صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب عدد غزوات النبي صلى الله عليه وسلم:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔
ترقیم عبدالباقی: 1813 ترقیم شاملہ: -- 4694
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، قَالَ جَابِرٌ: لَمْ أَشْهَدْ بَدْرًا وَلَا أُحُدًا مَنَعَنِي أَبِي، فَلَمَّا قُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ يَوْمَ أُحُدٍ لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ قَطُّ ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انیس غزوات میں شرکت کی۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں بدر اور احد میں شریک نہیں ہوا، مجھے میرے والد نے روک دیا تھا، جب (میرے والد) عبداللہ رضی اللہ عنہ احد کے دن شہید ہو گئے تو (اس کے بعد) میں کسی بھی غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کرنے سے پیچھے نہیں رہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4694]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انیس (19) غزوات میں شرکت کی، حضرت جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک نہیں ہوا کیونکہ میرے والد عبداللہ، اُحد کے دن شہید ہو گئے، تو میں کسی غزوہ میں کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے نہ رہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4694]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1813
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4694 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4694
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے نزدیک پہلا غزوہ،
غزوہ بدر تھا،
اس لیے ان کے بقول غزوات کی تعداد اکیس (21)
ہوئی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے نزدیک پہلا غزوہ،
غزوہ بدر تھا،
اس لیے ان کے بقول غزوات کی تعداد اکیس (21)
ہوئی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4694]
Sahih Muslim Hadith 4694 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري