صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب النهي عن الانتباذ في المزفت والدباء والحنتم والنقير وبيان انه منسوخ وانه اليوم حلال ما لم يصر مسكرا:
باب: مرتبان اور تونبے اور سبز لاکھی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس کی منسوخی کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1999 ترقیم شاملہ: -- 5205
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ ".
ابوعوانہ نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھروں سے بنے ہوئے ایک بڑے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5205]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے ایک بڑے پیالے میں نبیذ تیار کیا جاتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5205]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1999
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5206
| ينتبذ لرسول الله في سقاء فإذا لم يجدوا سقاء نبذ له في تور من حجارة |
صحيح مسلم |
5205
| ينبذ له في تور من حجارة |
سنن أبي داود |
3702
| ينبذ لرسول الله في سقاء فإذا لم يجدوا سقاء نبذ له في تور من حجارة |
سنن النسائى الصغرى |
5616
| ينبذ له في تور من حجارة |
مسندالحميدي |
1320
| أن النبي صلى الله عليه وسلم كان ينبذ له في سقاء فإن لم يجدوا، فتور من حجارة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5205 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5205
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
تور:
ہنڈیا جتنا بڑا پیالہ جو پتھر،
پیتل وغیرہ سے بنایا جاتا تھا۔
مفردات الحدیث:
تور:
ہنڈیا جتنا بڑا پیالہ جو پتھر،
پیتل وغیرہ سے بنایا جاتا تھا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5205]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5616
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جس برتن میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اس کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے کونڈے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5616]
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے کونڈے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5616]
اردو حاشہ:
نبیذ کسی بھی برتن میں بنائی جا سکتی ہے بشرطیکہ نشہ پیدا نہ ہو۔ ویسے ان برتنوں سے پرہیز کرنا چاہیے جن میں جلدی نشہ پیدا ہوتا ہو۔
نبیذ کسی بھی برتن میں بنائی جا سکتی ہے بشرطیکہ نشہ پیدا نہ ہو۔ ویسے ان برتنوں سے پرہیز کرنا چاہیے جن میں جلدی نشہ پیدا ہوتا ہو۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5616]
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1320
1320- سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیز ے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی، اگر مشکیزہ نہ ملتا تو پتھر کے برتن میں تیار کی جاتی تھی۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1320]
فائدہ:
نبیذ ہر اس برتن میں تیار کرنا درست ہے جو میسر آجائے۔
نبیذ ہر اس برتن میں تیار کرنا درست ہے جو میسر آجائے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1318]
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5206
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیزہ میں نبیذ بنایا جاتا تھا، اگر انہیں مشکیزہ نہ ملتا تو پتھر کے بڑے پیالے میں آپ کے لیے نبیذ بنایا جاتا، بعض لوگوں نے، ابوزبیر سے پوچھا جبکہ میں سن رہا تھا برام سے؟ انہوں نے کہا، برام سے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5206]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
برام:
برمة کی جمع ہے،
پتھر کی ہنڈیا کو کہتے ہیں،
مراد تور ہی ہے۔
مفردات الحدیث:
برام:
برمة کی جمع ہے،
پتھر کی ہنڈیا کو کہتے ہیں،
مراد تور ہی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5206]
Sahih Muslim Hadith 5205 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري