یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب جواز شرب اللبن:
باب: دودھ پینے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 168 ترقیم شاملہ: -- 5241
وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ بِإِيلِيَاءَ.
معقل نے زہری سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (دو پیالے) لائے گئے، اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔ انہوں (معقل) نے ”ایلیاء“ کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5241]
یہی روایت امام صاحب ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں ”ایلیاء“ کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5241]
ترقیم فوادعبدالباقی: 168
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥معقل بن عبيد الله العبسي، أبو عبد الله معقل بن عبيد الله العبسي ← محمد بن شهاب الزهري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥الحسن بن أعين الحراني، أبو علي الحسن بن أعين الحراني ← معقل بن عبيد الله العبسي | ثقة | |
👤←👥سلمة بن شبيب المسمعي، أبو عبد الرحمن سلمة بن شبيب المسمعي ← الحسن بن أعين الحراني | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5241 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5241
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دودھ اور شراب بطور امتحان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیے گئے اور آپ اللہ کی توفیق سے اس امتحان میں کامیاب ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر دودھ کو ترجیح دی،
جس پر انسان اپنی زندگی کا آغاز کرتا ہے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امتحان میں ناکام ہوتے تو شراب جو انسان کو ذکر الٰہی سے روکتی ہے،
نماز سے غافل کرتی ہے اور انسانوں میں باہمی عداوت و بغض کو جنم دیتی ہے،
پی لیتے تو آپ کی امت بھی اس کی رسیا ہوتی اور راہ راست سے بھٹک جاتی ہے۔
فوائد ومسائل:
دودھ اور شراب بطور امتحان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیے گئے اور آپ اللہ کی توفیق سے اس امتحان میں کامیاب ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر دودھ کو ترجیح دی،
جس پر انسان اپنی زندگی کا آغاز کرتا ہے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امتحان میں ناکام ہوتے تو شراب جو انسان کو ذکر الٰہی سے روکتی ہے،
نماز سے غافل کرتی ہے اور انسانوں میں باہمی عداوت و بغض کو جنم دیتی ہے،
پی لیتے تو آپ کی امت بھی اس کی رسیا ہوتی اور راہ راست سے بھٹک جاتی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5241]
Sahih Muslim Hadith 5241 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي