یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب جواز شرب اللبن:
باب: دودھ پینے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 168 ترقیم شاملہ: -- 5240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ عَبَّاد ٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِإِيلِيَاءَ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا، فَأَخَذَ اللَّبَنَ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ ".
یونس نے زہری سے روایت کی، کہا: ابن مسیب نے کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس رات بیت المقدس کی سیر کرائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو پیالے لائے گئے۔ ایک میں شراب تھی اور ایک میں دودھ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کو دیکھا اور دودھ کا پیالہ لے لیا۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ شکر ہے اس اللہ کا جس نے آپ کو فطرت کی ہدایت کی (یعنی اسلام کی اور استقامت کی)۔ اگر آپ شراب کو لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5240]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسراء کی رات ایلیاء (بیت المقدس) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب اور دودھ کے دو پیالے پیش کیے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر نظر دوڑائی اور دودھ کا پیالہ پکڑ لیا، تو آپ سے حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا: تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی فطرت کی طرف کی، اگر آپ شراب پکڑتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت بھٹک جاتی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5240]
ترقیم فوادعبدالباقی: 168
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر يونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن سعيد الأموي، أبو صفوان عبد الله بن سعيد الأموي ← يونس بن يزيد الأيلي | ثقة | |
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة زهير بن حرب الحرشي ← عبد الله بن سعيد الأموي | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن عباد المكي، أبو عبد الله محمد بن عباد المكي ← زهير بن حرب الحرشي | صدوق حسن الحديث |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4709
| الحمد لله الذي هداك للفطرة لو أخذت الخمر غوت أمتك |
صحيح البخاري |
5603
| أتي رسول الله ليلة أسري به بقدح لبن وقدح خمر |
صحيح البخاري |
5576
| الحمد لله الذي هداك للفطرة ولو أخذت الخمر غوت أمتك |
صحيح مسلم |
5240
| الحمد لله الذي هداك للفطرة لو أخذت الخمر غوت أمتك |
سنن النسائى الصغرى |
5660
| الحمد لله الذي هداك للفطرة لو أخذت الخمر غوت أمتك |
Sahih Muslim Hadith 5240 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي