🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب الامر بتغطية الإناء وإيكاء السقاء وإغلاق الابواب وذكر اسم الله عليها وإطفاء السراج والنار عند النوم وكف الصبيان والمواشي بعد المغرب:
باب: سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے، مشکیزوں کے منہ باندھنے، دروازوں کو بند کرنے،، چراغ بجھانے، بچوں اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکلالنے کے استحباب کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2012 ترقیم شاملہ: -- 5249
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ، وَقَالَ: وَالْفُوَيْسِقَةُ تُضْرِمُ الْبَيْتَ عَلَى أَهْلِهِ.
سفیان نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی حدیث کے مانند روایت کی اور فرمایا: چوہیا گھروالوں کے اوپر گھر کو جلا دیتی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5249]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْفُوَيْسِقَةُ تُضْرِمُ الْبَيْتَ عَلَى أَهْلِهِ» یہ چھوٹی سی فاسقہ (چوہیا) گھر والوں پر گھر جلا دیتی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5249]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2012
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد
Newعبد الرحمن بن مهدي العنبري ← سفيان الثوري
ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري
ثقة ثبت
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5249 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5249
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں آپ نے مختلف اشیاء کے بارے میں ایسی ہدایات دی ہیں کہ اگر انسان ان کی پابندی کرے تو بہت سے دینی اور دنیوی مفاسد سے محفوظ رہتا ہے،
لیکن بخاری شریف میں ہر فعل کے ساتھ بسم اللہ پڑھنے کا ذکر ہے کہ چراغ بسم اللہ پڑھ کر بجھاؤ،
دروازہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرو،
برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپو،
مشکیزے کا بسم اللہ پڑھ کر منہ باندھو۔
گویا دینی اور دنیوی مفاسد اور خرابیوں سے بچنے کے لیے اللہ کے نام کی پناہ لی گئی ہے،
جو انسان ان کی پابندی نہیں کرتا،
وہ دنیوی طور پر بھی نقصان اٹھاتا ہے،
مثلاً کھلے دروازے سے کوئی ناپسندیدہ آدمی یا جانور داخل ہو کر نقصان پہنچا سکتا ہے،
کھلے برتن پر کوئی گندگی یا نجاست گر سکتی ہے،
کوئی نقصان دہ کیڑا،
سانپ،
بچھو،
چھپکلی وغیرہ گر سکتی ہے،
جلتا چراغ گر کر گھر کو جلا سکتا ہے،
جیسا کہ بعض دفعہ سوئی گیس کھلا چھوڑا گیا،
رات کو وہ کس وقت آنا بند ہوا،
پھر دوبارہ آ گیا تو کمرے میں سونے والے،
اس کی بدبو پھیلنے سے مر گئے،
اس طرح رات بھر بجلی کا بلاوجہ جلنا اسراف و تبذیر کا باعث بنتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5249]

Sahih Muslim Hadith 5249 in Urdu